La`il lam yantahil munaafiqoona wallazeena fee quloobihim maradunw walmur jifoona fil madeenati lanughri yannaka bihim summa laa yujaawiroonaka feehaaa illaa qaleela
ترجمہ (جالندھری)
اگر منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے اور جو مدینے (کے شہر میں) بری بری خبریں اُڑایا کرتے ہیں (اپنے کردار) سے باز نہ آئیں گے تو ہم تم کو ان کے پیچھے لگا دیں گے پھر وہاں تمہارے پڑوس میں نہ رہ سکیں گے مگر تھوڑے دن
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لَئِن لَّمْ يَنتَهِ الْمُنَافِقُونَ﴾ عن نفاقهم وكذبِهم ﴿وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ﴾ فجورٌ، يعني: الزُّناة ﴿وَالْمُرْجِفُونَ فِي الْمَدِينَةِ﴾ بالكذبِ بما يضعونَ من الأخبارِ الكاذبةِ عن سرايا المسلمين؛ بأنهم قُتلوا وكُسروا وأُخذوا، فترعبَ قلوبُ المؤمنين ﴿لَنُغْرِيَنَّكَ بِهِمْ﴾ لنُسلطنَّك عليهم ﴿ثُمَّ لاَ يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا إِلاَّ قَلِيلاً﴾ إلا زمانًا قليلًا حتى يخرُجوا منها.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اگر (اب بھی) یہ منافق اور وه جن کے دلوں میں بیماری ہے اور وه لوگ جو مدینہ میں غلط افواہیں اڑانے والے ہیں۱ باز نہ آئے تو ہم آپ کو ان (کی تباہی) پر مسلط کردیں گے پھر تو وه چند دن ہی آپ کے ساتھ اس (شہر) میں ره سکیں گے.
حواشی
(1) مسلمانوں کے حوصلے پست کرنے کے لئے منافقین افواہیں اڑاتے رہتے تھے کہ مسلمان فلاں علاقے میں مغلوب ہوگئے، یا دشمن کا لشکر جرار حملہ آور ہونے کے لئے آرہا ہے، وغیرہ وغیرہ۔