Qad kaana lakum Aayatun fee fi`atainil taqataa fi`atun tuqaatilu fee sabeelil laahi wa ukhraa kaafiratuny yarawnahum mislaihim raayal `ayn; wallaahu yu`ayyidu bi nasrihee mai yashaaa`; innaa fee zaalika la `ibratal li ulil absaar
ترجمہ (جالندھری)
تمہارے لیے دو گروہوں میں جو (جنگ بدر کے دن) آپس میں بھڑ گئے (قدرت خدا کی عظیم الشان) نشانی تھی ایک گروہ (مسلمانوں کا تھا وہ) خدا کی راہ میں لڑ رہا تھا اور دوسرا گروہ (کافروں کا تھا وہ) ان کو اپنی آنکھوں سے اپنے سے دگنا مشاہدہ کر رہا تھا اور خدا اپنی نصرت سے جس کو چاہتا ہے مدد دیتا ہے جو اہل بصارت ہیں ان کے لیے اس (واقعے) میں بڑی عبرت ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَدْ كَانَ لَكُمْ آيَةٌ﴾ أي: قد ظهرَ لكمْ دلالةٌ على صدقِ قولي: إنَّكُم تُغْلبون ﴿فِي فِئَتَيْنِ﴾ فِرْقَتين ﴿الْتَقَتَا﴾ يومَ بدرٍ، إحداهُما ﴿فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللّهِ﴾ أي: في طاعته، وهم النبيُّ صلى الله عليه وسلم وأصحابُه ﴿وَأُخْرَى كَافِرَةٌ﴾ وهم كفارُ قريش ﴿يَرَوْنَهُم﴾ أي: يراهمُ المسلمونَ ﴿مِّثْلَيْهِمْ﴾ كان المسلمون يرَوْن المشركينَ مثلَي عددِ أنفِسهم، قَلَّلَهم اللهُ في أعينهم، ثم قَلَّلَهم في أعينِهم في حالةٍ أخرى حتى رأَوهم مثلَ عددِ أنفسِهم، ثم قَلَّلَهم أيضًا في أعينِهم حتى رأَوهم عددًا يسيرًا أقلَّ من أنفسهم ﴿رَأْيَ الْعَيْنِ﴾ بارزًا ظاهرًا ﴿وَاللّهُ يُؤَيِّدُ﴾ يُقَوِّي ﴿بِنَصْرِهِ مَن يَشَاء إِنَّ فِي ذَلِكَ﴾ الذي ذكرتُ ﴿لَعِبْرَةً﴾ لاعتبارًا ﴿لَّأُوْلِي الأَبْصَار﴾ لِذَوي العقول والنَّظر.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یقیناً تمہارے لئے عبرت کی نشانی تھی ان دو جماعتوں میں جو گتھ گئی تھیں، ایک جماعت تو اللہ تعالیٰ کی راه میں لڑ رہی تھی اور دوسرا گروه کافروں کا تھا وه انہیں اپنی آنکھوں سے اپنے سے دگنا دیکھتے تھے۱ اور اللہ تعالیٰ جسے چاہے اپنی مدد سے قوی کرتا ہے۔ یقیناً اس میں آنکھوں والوں کے لئے بڑی عبرت ہے۔
حواشی
(1) یعنی ہر فریق، دوسرے فریق کو اپنے سے دوگنا دیکھتا تھا۔
کافروں کی تعداد ایک ہزار کے قریب تھی، انہیں مسلمان دو ہزار کے قریب دکھائی دیتے تھے۔
مقصد اس سے ان کے دلوں میں مسلمانوں کی دھاک بٹھانا تھا۔
اور مسلمانوں کی تعداد تین سو سے کچھ اوپر (یا 313 ) تھی، انہیں کافر 600 اور 700 کے درمیان نظر آتے تھے۔
دراں حالیکہ ان کی اصل تعداد ہزار کے قریب (تین گنا) تھی مقصد اس سے مسلمانوں کے عزم وحوصلہ میں اضافہ کرنا تھا۔
اپنے سے تین گنا دیکھ کر ممکن تھا مسلمان مرعوب ہو جاتے۔
جب وہ تین گنا کے بجائے دو گنا نظر آئےتو ان کا حوصلہ پست نہیں ہوا۔
لیکن یہ دگنا دیکھنے کی کیفیت ابتدا میں تھی، پھر جب دونوں گروہ آمنے سامنے صف آرا ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے اس کے برعکس دونوں کو ایک دوسرے کی نظروں میں کم کرکے دکھایا تاکہ کوئی بھی فریق لڑائی سے گریز نہ کرے بلکہ ہر ایک پیش قدمی کی کوشش کرے (ابن کثیر) یہ تفصیل سورۃ الانفال۔
آیت 44 میں بیان کی گئی ہے۔
یہ جنگ بدر کا واقعہ ہے جو ہجرت کے بعد دوسرے سال مسلمانوں اور کافروں کے درمیان پیش آیا۔
یہ کئی لحاظ سے نہایت اہم جنگ تھی۔
ایک تو اس لیے کہ یہ پہلی جنگ تھی۔
دوسرے، یہ جنگی منصوبہ بندی کے بغیر ہوئی۔
مسلما ن ابو سفیان کے قافلے کے لئے نکلے تھے جو شام سے سامان تجارت لے کر مکہ جا رہا تھا، مگر اطلاع مل جانے کی وجہ سے وہ اپنا قافلہ تو بچا کر لے گیا، لیکن کفار مکہ اپنی طاقت وکثرت کے گھمنڈ میں مسلمانوں پر چڑھ دوڑے اور مقام بدر میں یہ پہلا معرکہ برپا ہوا۔
تیسرے، اس میں مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی خصوصی مدد حاصل ہوئی، چوتھے، اس میں کافروں کو عبرت ناک شکست ہوئی، جس سے آئندہ کے لئے کافروں کے حوصلے پست ہوگئے۔