قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ آل عمران

سورۃ آل عمران آیت ۱۴۱ کی تفسیر

Surah Al Imran Ayat 141 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلِيُمَحِّصَ اللَّهُ الَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَيَمْحَقَ الْكَٰفِرِينَ ١٤١

Wa liyumahhisal laahul lazeena aamanoo wa yamhaqal kaafireen

ترجمہ (جالندھری)

اور یہ بھی مقصود تھا کہ خدا ایمان والوں کو خالص (مومن) بنا دے اور کافروں کو نابود کر دے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَلِيُمَحِّصَ اللّهُ الَّذِينَ آمَنُواْ﴾ التمحيصُ: تخليصُ الشَّيء من عَيْبٍ فيه، المعنى: يُطَهِّر المؤمنين من الذُّنوب ﴿وَيَمْحَقَ الْكَافِرِين﴾ يُفنيهم، المعنى: إن قتلوكُم، فهو تطهيرٌ لكم، وإن قتلتُموهم، فهو مَحْقُهُم واستئصالُهم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

(یہ وجہ بھی تھی) کہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو بالکل الگ کر دے اور کافروں کو مٹا دے.۱

حواشی

  1. (1) احد میں مسلمانوں کوجو عارضی شکست ان کی اپنی کوتاہی کی وجہ سے ہوئی، اس میں بھی مستقبل کے لئے کئی حکمتیں پنہاں تھیں۔
    جنہیں اللہ تعالیٰ آگے بیان فرما رہا ہے۔
    ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ظاہر کر دے (کیونکہ صبر واستقامت ایمان کا تقاضا ہے) جنگ کی شدتوں اور مصیبتوں میں جنہوں نے صبر واستقامت کا مظاہرہ کیا، یقیناً وہ سب مومن ہیں۔
    دوسری یہ کہ کچھ لوگوں کو شہادت کے مرتبہ پر فائز کر دے۔
    تیسری یہ کہ ایمان والوں کو ان کے گناہوں سے پاک کر دے۔تَمْحِيصٌ کے ایک معنی اختیار (چن لینا) کے لئے گئے ہیں۔
    ایک معنی تطہیراور ایک معنی تخلیص کے کئے گئے ہیں۔
    آخری دونوں کا مطلب گناہوں سے پاکی اور خلاصی ہے۔
    (فتح القدیر) مرحوم مترجم نے پہلے معنی کو اختیار کیا ہے۔
    چوتھی، یہ کافروں کو ہٹا دے۔
    اور اس طرح کہ وقتی فتح یابی سے ان کی سرکشی اور تکبر میں اضافہ ہوگا اور یہی چیز ان کی تباہی وہلاکت کا سبب بنے گی۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ