Fabimaa rahmatim minal laahi linta lahum wa law kunta fazzan ghaleezal qalbi lanfaddoo min hawlika fafu `anhum wastaghfir lahum wa shaawirhum fil amri fa izaa `azamta fatawakkal `alal laah; innallaaha yuhibbul mutawak kileen
ترجمہ (جالندھری)
(اے محمدﷺ) خدا کی مہربانی سے تمہاری افتاد مزاج ان لوگوں کے لئے نرم واقع ہوئی ہے۔ اور اگر تم بدخو اور سخت دل ہوتے تو یہ تمہارے پاس سے بھاگ کھڑے ہوتے۔ تو ان کو معاف کردو اور ان کے لئے (خدا سے) مغفرت مانگو۔ اور اپنے کاموں میں ان سے مشورت لیا کرو۔ اور جب (کسی کام کا) عزم مصمم کرلو تو خدا پر بھروسا رکھو۔ بےشک خدا بھروسا رکھنے والوں کو دوست رکھتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَبِمَا رَحْمَةٍ﴾ أي: فبرحمةٍ ﴿مِّنَ اللّهِ لِنتَ لَهُمْ﴾ سَهُلتْ أخلاقُكَ حينَ خالفوك ﴿وَلَوْ كُنتَ فَظًّا﴾ جافيًا ﴿غَلِيظَ الْقَلْبِ﴾ قاسِيَهُ ﴿لاَنفَضُّواْ مِنْ حَوْلِكَ﴾ لنَفَروا وتفرَّقوا عنك ﴿فَاعْفُ عَنْهُمْ﴾ تجاوَزْ عن فِعلهم بأُحُدٍ ﴿وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ﴾ أي: ادعُ ربَّك لهم بالمغفرةِ فيما يختصُّ بحقِّ الله ﴿وَشَاوِرْهُمْ﴾ تطييبًا لقلوبهم ﴿فِي الأَمْرِ﴾ أي: أمرِ الحربِ؛ أي: خُذْ ما عندَهم من الرأي فيما عَرَضَ لك فيما ليس عندَك فيه وحيٌ ﴿فَإِذَا عَزَمْتَ﴾ على فعلٍ بعدَ المشاورةِ.
والعزمُ: هو عقدُ المرءِ على شيءٍ يريدُ كونَهُ ﴿فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّهِ﴾ لا على مشاورتهم ﴿إِنَّ اللّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِين﴾ فينصُرُهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اللہ تعالیٰ کی رحمت کے باعﺚ آپ ان پر نرم دل ہیں اور اگر آپ بد زبان اور سخت دل ہوتے تو یہ سب آپ کے پاس سے چھٹ جاتے، سو آپ ان سے درگزر کریں اور ان۱ کے لئے استغفار کریں اور کام کا مشوره ان سے کیا کریں<br>۲، پھر جب آپ کا پختہ اراده ہو جائے تو اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کریں<br>۳، بے شک اللہ تعالیٰ توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے.
حواشی
(1) نبی (صلى الله عليه وسلم) جو صاحب خلق عظیم تھے، اللہ تعالیٰ اپنے اس پیغمبر پر ایک احسان کا ذکر فرما رہا ہے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کے اندر جو نرمی اور ملائمت ہے یہ اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی کا نتیجہ ہے اور یہ نرمی دعوت وتبلیغ کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اگر آپ (صلى الله عليه وسلم) کے اندر یہ نہ ہوتی بلکہ اس کے برعکس آپ (صلى الله عليه وسلم) تند خو اور سخت دل ہوتے تو لوگ آپ کے قریب ہونے کے بجائے، آپ (صلى الله عليه وسلم) سے دور بھاگتے۔ اس لئے آپ درگزر سے ہی کام لیتے رہئیے۔(2) یعنی مسلمانوں کی طیب خاطر کے لئے مشورہ کر لیا کریں۔ اس آیت سے مشاورت کی اہمیت، افادیت اور اس کی ضرورت مشروعیت ثابت ہوتی ہے۔ مشاورت کا یہ حکم بعض کے نزدیک وجوب کے لئے اور بعض کے نزدیک استحباب کے لئے ہے (ابن كثير)۔ امام شوکانی لکھتے ہیں (حکمرانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ علما سے ایسے معاملات میں مشورہ کریں جن کا انہیں علم نہیں ہے۔ یا ان کے بارے میں انہیں اشکال ہیں۔ فوج کے سربراہوں سے فوجی معاملات میں، سربر آوردہ لوگوں سے عوام کے مصالح کے بارے میں اور ماتحت حکام ودالیان سے ان کے علاقوں کی ضروریات وترجیحات کے سلسلے میں مشورہ کریں۔ ابن عطیہ کہتے ہیں کہ ایسے حکمران کے وجوب پر کوئی اختلاف نہیں ہے جو اہل علم واہل دین سے مشورہ نہیں کرتا۔ یہ مشورہ صرف ان معاملات تک محدود ہوگا جن کی بابت شریعت خاموش ہے یا جن کا تعلق انتظامی امور سے ہے۔ (فتح القدير)
(3) یعنی مشاورت کے بعد جس پر آپ کی رائے پختہ ہو جائے، پھر اللہ پر توکل کرکے اسے کر گزرئیے۔ اس سے ایک تو یہ بات معلوم ہوئی کہ مشاورت کے بعد بھی آخری فیصلہ حکمران ہی کا ہوگا نہ کہ ارباب مشاورت یا ان کی اکثریت کا جیسا کہ جمہوریت میں ہے۔ دوسری یہ کہ سارا اعتماد وتوکل اللہ کی ذات پر ہو نہ کہ مشورہ دینے والوں کی عقل وفہم پر۔ اگلی آیت میں بھی توکل علی اللہ کی مزید تاکید ہے۔