Shahidal laahu annahoo laa ilaaha illaa Huwa walmalaaa`ikatu wa ulul `ilmi qaaa`imam bilqist; laaa ilaaha illaa Huwal `Azeezul Hakeem
ترجمہ (جالندھری)
خدا تو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتے اور علم والے لوگ جو انصاف پر قائم ہیں وہ بھی (گواہی دیتے ہیں کہ) اس غالب حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿شَهِدَ اللّهُ﴾ أي: بَيَّنَ وأَعلَمَ ﴿أَنَّهُ لاَ إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ وَالْمَلاَئِكَةُ﴾ أي: وشهدَتِ الملائكةُ ﴿وَأُوْلُواْ الْعِلْمِ﴾ هم الأنبياءُ والمؤمنونَ المُثبتونَ التوحيدَ، شَهِدوا بذلك، وأقَرُّوا به اعتقادًا.
والعلمُ: هو إدراكُ الشيءِ على ما هوَ بِهِ ﴿قَائِمَاً بِالْقِسْطِ﴾ أي: مُقيمًا بالعدلِ وتدبيرِ الخلق ﴿لاَ إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيم﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اللہ تعالیٰ، فرشتے اور اہل علم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۱ اور وه عدل کو قائم رکھنے واﻻ ہے، اس غالب اور حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے ﻻئق نہیں۔
حواشی
(1) شہادت کے معنی بیان کرنے اور آگاہ کرنے کے ہیں،یعنی اللہ تعالیٰ نے جو کچھ پیدا کیا، اور بیان کیا، اس کے ذریعے سے اس نےاپنی وحدانیت کی طرف ہماری رہنمائی فرمائی۔
(فتح القدیر) فرشتے اوراہل علم بھی اس کی توحید کی گواہی دیتے ہیں۔
اس میں اہل علم کی بڑی فضیلت اور عظمت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اور فرشتوں کے ناموں کے ساتھ ان کا ذکر فرمایا ہے تاہم اس سے مراد صرف وہ اہل علم ہیں جو کتاب وسنت کے علم سے بہرہ ور ہیں۔
(فتح القدیر)