Qaala Rabbij `al leee Aayatan qaala Aaayatuka allaa tukalliman naasa salaasata ayyaamin illa ramzaa; wzkur Rabbaka kaseeranw wa sabbih bil`ashiyyi wal ibkaar
ترجمہ (جالندھری)
زکریا نے کہا کہ پروردگار (میرے لیے) کوئی نشانی مقرر فرما خدا نے فرمایا نشانی یہ ہے کہ تم لوگوں سے تین دن اشارے کے سوا بات نہ کر سکو گے تو (ان دنوں میں) اپنے پروردگار کی کثرت سے یاد اور صبح و شام اس کی تسبیح کرنا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَالَ﴾ زكريا: ﴿رَبِّ اجْعَل لِّيَ آيَةً﴾ علامةً على وجودِ الحملِ؛ لأزيدَ في الشُّكر والعبادةِ ﴿قَالَ آيَتُكَ أَلاَّ تُكَلِّمَ النَّاسَ﴾ أي: تمتنِعُ عن كلامِهم ﴿ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ إِلاَّ رَمْزًا﴾ إشارةً، اعتُقِلَ لسانُه عَمَّا سوى ذكرِ الله، وكانَتْ إشارتُه بالإصبِعِ المُسَبِّحَةِ، وأصلُ الرمزِ: التَّحَرُّكُ ﴿وَاذْكُر رَّبَّكَ كَثِيرًا وَسَبِّحْ بِالْعَشِيِّ﴾ وهو من زَوالِ الشمسِ إلى غُروبها ﴿وَالإِبْكَار﴾ هو من طلوعِ الفجرِ الثاني إلى الضُّحى؛ أي: في وَقْتَيْهما.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کہنے لگے پروردگار! میرے لئے اس کی کوئی نشانی مقرر کر دے، فرمایا، نشانی یہ ہے کہ تین دن تک تو لوگوں سے بات نہ کر سکے گا، صرف اشارے سے سمجھائے گا، تو اپنے رب کا ذکر کثرت سے کر اور صبح وشام اسی کی تسبیح بیان۱ کرتا ره!
حواشی
(1) بڑھاپے میں معجزانہ طور پر اولاد کی خوشخبری سن کر اشتیاق میں اضافہ ہوا اورنشانی معلوم کرنی چاہی۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایاکہ تین دن کے لئے تیری زبان بند ہو جائے گی۔
جو ہماری طرف سے بطور نشانی ہوگی لیکن تو اس خاموشی میں کثرت سے صبح وشام اللہ کی تسبیح بیان کیا کر۔
تاکہ اس نعمت الہ۔
کا جو تجھے ملنے والی ہے، شکر ادا ہو۔
یہ گویا سبق دیا گیا کہ اللہ تعالیٰ تمہاری طلب کے مطابق تمہیں مزید نعمتوں سے نوازے تو اسی حساب سے اس کاشکر بھی زیادہ سے زیادہ کرو۔