قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الانعام

سورۃ الانعام آیت ۱۰۳ کی تفسیر

Surah Anam Ayat 103 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
لَّا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَٰرُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَٰرَ ۖ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ ١٠٣

Laa tudrikuhul absaaru wa Huwa yudrikul absaara wa huwal Lateeful Khabeer

ترجمہ (جالندھری)

(وہ ایسا ہے کہ) نگاہیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور وہ نگاہوں کا ادراک کرسکتا ہے اور وہ بھید جاننے والا خبردار ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿لاَّ تُدْرِكُهُ الأَبْصَارُ﴾ لا تُحيطُ به ﴿وَهُوَ يُدْرِكُ الأَبْصَارَ﴾ لا يفوتُه منها شيءٌ، فيُبصرُ ما لا يُبصرُ خلقُه ﴿وَهُوَ اللَّطِيفُ﴾ الرفيقُ بعبادِهِ ﴿الْخَبِير﴾ بهم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اس کو تو کسی کی نگاه محیط نہیں ہوسکتی۱ اور وه سب نگاہوں کو محیط ہو جاتا ہے اور وہی بڑا باریک بین باخبر ہے۔

حواشی

  1. (1) أَبْصَارٌ بَصَرَةٌ (نگاہ) کی جمع ہے یعنی انسان کی آنکھیں اللہ کی حقیقت کی کنہ تک نہیں پہنچ سکتیں۔
    اور اگر اس سے مراد رؤیت بصری ہو تو اس کا تعلق دنیا سے ہوگا یعنی دنیا کی آنکھ سے کوئی اللہ کو نہیں دیکھ سکتا۔
    تاہم یہ صحیح اور متواتر روایات سے ثابت ہے کہ قیامت والے دن اہل ایمان اللہ تعالیٰ کو دیکھیں گے اور جنت میں بھی اس کے دیدار سے مشرف ہوں گے۔
    اس لئے معتزلہ کا اس آیت سے استدلال کرتے ہوئے یہ کہنا کہ اللہ تعالیٰ کو کوئی بھی نہیں دیکھ سکتا، دنیا میں نہ آخرت میں، صحیح نہیں، کیونکہ اس نفی کا تعلق صرف دنیا سے ہے۔
    اسی لئے حضرت عائشہ (رضی الله عنها) بھی اس آیت سے استدلال کرتے ہوئے فرماتی تھیں، ”جس شخص نے بھی دعویٰ کیا کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے (شب معراﺝ میں) اللہ تعالیٰ کی زیارت کی ہے، اس نے قطعاً جھوٹ بولا ہے“۔
    (صحيح بخاري، تفسير سورة الأنعام) کیونکہ اس آیت کی رو سے پیغمبر سمیت کوئی بھی اللہ کو دیکھنے پر قادر نہیں ہے۔
    البتہ آخرت کی زندگی میں یہ دیدار ممکن ہوگا۔
    جیسے دوسرے مقام پر قرآن نے اس کا اثبات فرمایا۔
    «وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ، إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ» (القيامة) ”
    کئی چہرے اس دن تروتازہ ہوں گے، اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔“

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ