وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلًا ۚ لَّا مُبَدِّلَ لِكَلِمَٰتِهِۦ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ١١٥
Wa tammat Kalimatu Rabbika sidqanw wa `adlaa; laa mubaddila li Kalimaatih; wa Huwas Samee`ul `Aleem
ترجمہ (جالندھری)
اور تمہارے پروردگار کی باتیں سچائی اور انصاف میں پوری ہیں اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور وہ سنتا جانتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ﴾ بالوعدِ والوعيدِ ﴿صِدْقًا﴾ فيما وعَدَ ﴿وَعَدْلًا﴾ فيما حكمَ ﴿لاَّ مُبَدِّلِ لِكَلِمَاتِهِ﴾ لا رادَّ لقضائِه، ولا مُغَيِّرَ لحُكمِه ﴿وَهُوَ السَّمِيعُ﴾ لما يقولون ﴿الْعَلِيم﴾ بما يُضمِرون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
آپ کے رب کا کلام سچائی اور انصاف کے اعتبار سے کامل ہے۱ ، اس کے کلام کا کوئی بدلنے واﻻ نہیں<br>۲ اور وه خوب سننے واﻻ خوب جاننے واﻻ ہے۔<br>۳
حواشی
(1) اخبار و واقعات کے لحاظ سے سچا ہے اور احکام ومسائل کے اعتبار سے عادل ہے یعنی اس کا ہر امر اور نہی عدل وانصاف پر مبنی ہے۔ کیونکہ اس نے انہی باتوں کا حکم دیا ہے جن میں انسانوں کا فائدہ ہے اور انہی چیزوں سے روکا ہے جن میں نقصان اور فساد ہے۔ گو انسان اپنی نادانی یا اغوائے شیطانی کی وجہ سے اس حقیقت کو نہ سمجھ سکیں۔(2) یعنی کوئی ایسا نہیں جو رب کے کسی حکم میں تبدیلی کردے، کیونکہ اس سے بڑھ کر کوئی طاقتور نہیں۔
(3) یعنی بندوں کے اقوال سننے والا اور ان کی ایک ایک حرکت و ادا کو جاننے والا ہے اور وہ اس کے مطابق ہر ایک کوجزا دے گا۔