Qul limam maa fis samaawaati wal ardi qul lillaah; kataba `alaa nafsihir rahmah; la yajma `annakum ilaa Yawmil Qiyaamati laa raiba feeh; allazeena khasirooo anfusahum fahum laa yu`minoon
ترجمہ (جالندھری)
(ان سے) پوچھو کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے کس کا ہے کہہ دو خدا کا اس نے اپنی ذات (پاک) پر رحمت کو لازم کر لیا ہے وہ تم سب کو قیامت کے دن جس میں کچھ بھی شک نہیں ضرور جمع کرے گا جن لوگوں نے اپنے تیئیں نقصان میں ڈال رکھا ہے وہ ایمان نہیں لاتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قُل﴾ يا محمدُ توبيخًا للكفارِ: ﴿لِّمَن مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ﴾ فإن سكتوا، كانت تقريرًا لهم ﴿قُل لِلّهِ﴾ ثم قالَ استعطافًا لهم؛ ليُؤمنوا: ﴿كَتَبَ﴾ أي: أوجبَ ﴿عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ﴾ فلا يُعاجلُهم بالعقوبةِ ﴿لَيَجْمَعَنَّكُمْ﴾ اللامُ لامُ القَسَم؛ أي: واللهِ لَيَجْمَعَنَّكُمْ ﴿إِلَى﴾ أي: في ﴿يَوْمِ الْقِيَامَةِ﴾ فيُجازيكُم على شِرْكِكُم ﴿لاَ رَيْبَ فِيهِ﴾ لا شكَّ فيه ﴿الَّذِينَ خَسِرُواْ أَنفُسَهُمْ﴾ غَبَنُوها؛ لاختيارِهم الكفرَ ﴿فَهُمْ لاَ يُؤْمِنُون﴾ لأنهم محكومٌ عليهم بالعذابِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
آپ کہئے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں موجود ہے یہ سب کس کی ملکیت ہے، آپ کہہ دیجئے کہ سب اللہ ہی کی ملکیت ہے، اللہ نے مہربانی فرمانا اپنے اوپر ﻻزم فرما لیا ہے۱ تم کو اللہ قیامت کے روز جمع کرے گا، اس میں کوئی شک نہیں، جن لوگوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈاﻻ ہے سو وه ایمان نہیں ﻻئیں گے۔
حواشی
(1) جس طرح حدیث میں نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا فرمایا تو عرش پر یہ لکھ دیا «إِنَّ رَحْمَتِي تَغْلِبُ غَضَبِي» یقیناً میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے“۔
(صحيح بخاري، كتاب التوحيد، وبدء الخلق، مسلم كتاب التوبة)، لیکن یہ رحمت قیامت والے دن صرف اہل ایمان کے لئے ہوگی، کافروں کے لئے رب سخت غضب ناک ہوگا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں تو اس کی رحمت یقیناً عام ہے، جس سے مومن اور کافر نیک اور بد، فرماں برداراور نافرمان سب ہی فیض یاب ہو رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کسی شخص کی بھی روزی نافرمانی کرنے کی وجہ سے بند نہیں کرتا، لیکن اس کی رحمت کا یہ عموم صرف دنیا کی حد تک ہے۔
آخرت میں جو کہ دارالجزا ہے، وہاں اللہ کی صفت عدل کا کامل ظہور ہوگا، جس کے نتیجے میں اہل ایمان امان رحمت میں جگہ پائیں گے اور اہل کفر وفسق جہنم کے دائمی عذاب کے مستحق ٹھہریں گے۔
اسی لئے قرآن میں فرمایا گیا ہے «وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَالَّذِينَ هُمْ بِآيَاتِنَا يُؤْمِنُونَ» (الأعراف: 156) ”اور میری رحمت تمام اشیا پر محیط ہے»۔
تو وہ رحمت ان لوگوں کے نام ضرور لکھوں گا جو اللہ سے ڈرتے ہیں اور زکٰوۃ دیتے ہیں اور جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں“۔