وَكَذَٰلِكَ نُوَلِّى بَعْضَ الظَّٰلِمِينَ بَعْضًۢا بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ ١٢٩
Wa kazaalika nuwallee ba`daz zaalimeena ba`dam bimaa kaanoo yaksiboon
ترجمہ (جالندھری)
اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے اعمال کے سبب جو وہ کرتے تھے ایک دوسرے پر مسلط کر دیتے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَكَذَلِكَ نُوَلِّي بَعْضَ الظَّالِمِينَ بَعْضًا﴾ نُسلِّطُ بعضَهم على بعض ﴿بِمَا كَانُواْ يَكْسِبُون﴾ من الكفرِ والمعاصي.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اسی طرح ہم بعض کفار کو بعض کے قریب رکھیں گے ان کے اعمال کے سبب۔۱
حواشی
(1) یعنی جہنم میں جیسا کہ ترجمہ سے واضح ہے۔
دوسرا مفہوم یہ ہے کہ جس طرح ہم نے انسانوں اور جنوں کو ایک دوسرے کا ساتھی اور مددگار بنایا (جیسا کہ گذشتہ آیت میں گذرا) اسی طرح ہم ظالموں کے ساتھ معاملہ کرتے ہیں ایک ظالم کو دوسرے ظالم پر ہم مسلط کردیتے ہیں اس طرح ایک ظالم دوسرے ظالم کو ہلاک و تباہ کرتا ہے اور ایک ظالم کا انتقام دوسرے ظالم سے لے لیتے ہیں۔