Yaa ma`sharal jinni wal insi alam yaatikum Rusulum minkum yaqussoona `alaikum Aayaatee wa yunziroonakum liqaaa`a Yawmikum haazaa; qaaloo shahidnaa `alaaa anfusinaa wa gharrat humul hayaatud dunyaa wa shahidooo `alaa anfusihim annahum kaanoo kaafireen
ترجمہ (جالندھری)
اے جنّوں اور انسانوں کی جماعت کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آتے رہے جو میری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سناتے اور اس دن کے سامنے آموجود ہونے سے ڈراتے تھے وہ کہیں گے کہ (پروردگار) ہمیں اپنے گناہوں کا اقرار ہے ان لوگوں کو دنیاکی زندگی نے دھوکے میں ڈال رکھا تھا اور (اب) خود اپنے اوپر گواہی دی کہ کفر کرتے تھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ويومَ نحشرُهم فنقولُ: ﴿يَامَعْشَرَ الْجِنِّ وَالإِنسِ أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنكُمْ﴾ ومعنى منكم: في الخلقِ والتكليفِ والمخاطبةِ.
ولمَّا كانتِ الجنُّ ممَّن يُخاطَبُ ويعقِلُ، قال: (منكم)، وإن كانتِ الرُّسلُ من الإنسِ، وغُلِّبَ الإنسُ في الخطابِ كما يُغلَّبُ المذكَّرُ على المؤنَّث.
ورُوي أن اللهَ تعالى أرسلَ رُسُلًا من الجنِّ كما أرسلَ من الإنسِ؛ لظاهرِ الآيةِ ﴿يَقُصُّونَ﴾ يقرؤون ﴿عَلَيْكُمْ آيَاتِي﴾ كتبي ﴿وَيُنذِرُونَكُمْ لِقَاء يَوْمِكُمْ هَـذَا﴾ يعني: يومَ القيامةِ ﴿قَالُواْ﴾ جوابًا: ﴿شَهِدْنَا عَلَى أَنفُسِنَا﴾ أنهم قد بُلِّغوا ﴿وَغَرَّتْهُمُ﴾ خَدَعَتْهم ﴿الْحَيَاةُ الدُّنْيَا﴾ وظَنُّوا أنها تدومُ، فلم يؤمنوا ﴿وَشَهِدُواْ عَلَى أَنفُسِهِمْ أَنَّهُمْ كَانُواْ كَافِرِين﴾ ذَمَّهم على سوءِ نظرِهم، وخطأ رأيهِم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اے جنات اور انسانوں کی جماعت! کیا تمہارے پاس تم میں سے ہی پیغمبر نہیں آئے تھے۱ ، جو تم سے میرے احکام بیان کرتے اور تم کو اس آج کے دن کی خبر دیتے؟ وه سب عرض کریں گے کہ ہم اپنے اوپر اقرار کرتے ہیں اور ان کو دنیاوی زندگی نے بھول میں ڈالے رکھا اور یہ لوگ اقرار کرنے والے ہوں گے کہ وه کافر تھے۔<br>۲
حواشی
(1) رسالت ونبوت کے معاملے میں جنات انسانوں کے ہی تابع ہیں ورنہ جنات میں الگ نبی نہیں آئے البتہ رسولوں کا پیغام پہنچانے والے اور منذرین جنات میں ہوتے رہے ہیں جو اپنی قوم کے جنوں کو اللہ کی طرف دعوت دیتے رہے ہیں اور دیتے ہیں۔ لیکن ایک خیال یہ بھی ہے کہ چونکہ جنات کا وجود انسان کے پہلے سے ہی ہے تو ان کی ہدایت کے لیے انھیں میں سے کوئی نبی آیا ہوگا پھر آدم علیہ السلام کے وجود کے بعد ہوسکتا ہے وہ انسانی نبیوں کے تابع رہے ہوں، البتہ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کی رسالت بہرحال تمام جن وانس کے لئے ہے اس میں کوئی شبہ نہیں۔(2) میدان حشر میں کافر مختلف پینترے بدلیں گے، کبھی اپنے مشرک ہونے کا انکار کریں گے (الانعام: 23) اور کبھی اقرار کئے بغیر چارہ نہیں ہوگا، جیسے یہاں ان کا اقرار نقل کیا گیا ہے۔