Wa qaaloo maa fee butooni haazihil an`aami khaalisatul lizukoorinaa wa muharramun `alaaa azwaajinaa wa iny yakum maitatan fahum feehi shurakaaa`; sa yajzeehim wasfahum; innahoo Hakeemun `Aleem
ترجمہ (جالندھری)
اور یہ بھی کہتے ہیں کہ جو بچہ ان چارپایوں کے پیٹ میں ہے وہ خاص ہمارے مردوں کے لئے ہے اور ہماری عورتوں کو (اس کا کھانا) حرام ہے اور اگر وہ بچہ مرا ہوا ہو تو سب اس میں شریک ہیں (یعنی اسے مرد اور عورتیں سب کھائیں) عنقریب خدا ان کو ان کے ڈھکوسلوں کی سزا دے گا بےشک وہ حکمت والا خبردار ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَقَالُواْ مَا﴾ أي: الذي ﴿فِي بُطُونِ هَـذِهِ الأَنْعَامِ خَالِصَةٌ لِّذُكُورِنَا﴾ كانوا يقولون في أَجِنَّةِ البحائرِ والسَّوائبِ: ما وُلد حيًّا هو خالصٌ للذُّكور، وأَنَّثَ (خَالِصَة) للتأكيد، كالخاصَّةِ والعامَّةِ ﴿وَمُحَرَّمٌ عَلَى أَزْوَاجِنَا﴾ أي: نسائِنا ﴿وَإِن يَكُن مَّيْتَةً﴾ أي: ما وُلد مَيْتًا، اشتركَ فيه الإناثُ والذكور؛ أي: وإنْ يكنْ ما في البطونِ ميتةً ﴿فَهُمْ فِيهِ شُرَكَاء﴾ أي: أن الرجالَ والنساءَ فيهِ شركاءُ ﴿سَيَجْزِيهِمْ وَصْفَهُمْ﴾ أي: جزاءَ وصفِهم للكذبِ على الله ﴿إِنَّهُ حِكِيمٌ﴾ في عذابِهم، حيث أمهَلَهم ومكَّنهم ممَّا هم فيه من الضلال ﴿عَلِيم﴾ بأقوالهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور وه کہتے ہیں کہ جو چیز ان مواشی کے پیٹ میں ہے وه خالص ہمارے مردوں کے لئے ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہے۔ اور اگر وه مرده ہے تو اس میں سب برابر ہیں۱ ۔ ابھی اللہ ان کو ان کی غلط بیانی کی سزا دیئے دیتا ہے<br>۲ بلاشبہ وه حکمت واﻻ ہے اور وه بڑا علم واﻻ ہے۔
حواشی
(1) یہ ایک اور شکل ہے کہ جو جانور وہ اپنے بتوں کے نام وقف کرتے، ان میں سے بعض کے بارے میں کہتے کہ ان کا دودﮪ اور ان کے پیٹ سے پیدا ہونے والا زندہ بچہ صرف ہمارے مردوں کے لئے حلال ہے، عورتوں کے لئے حرام ہے۔ ہاں اگر بچہ مردہ پیدا ہوتا تو پھر اس کے کھانے میں مرد وعورت برابر ہیں۔(2) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ جو غلط بیانی کرتے ہیں اور اللہ پر افترا باندھتے ہیں، ان پر عنقریب اللہ تعالیٰ انہیں سزا دے گا۔ وہ اپنے فیصلوں میں حکیم ہے اور اپنے بندوں کے بارے میں پوری طرح علم رکھنے والا ہے اور اپنے علم وحکمت کے مطابق وہ جزا و سزا کا اہتمام فرمائے گا۔