Samaaniyata azwaaj minad daanis naini wa minal ma`zis nain; qul `aazzaka raini harrama amil unsaiyayni ammash tamalat `alaihi arhaamul unsayaini nabbi `oonee bi`ilmin in kuntum saadiqeen
ترجمہ (جالندھری)
(یہ بڑے چھوٹے چارپائے) آٹھ قسم کے (ہیں) دو (دو) بھیڑوں میں سے اور دو (دو) بکریوں میں سے (یعنی ایک ایک نر اور اور ایک ایک مادہ) (اے پیغمبر ان سے) پوچھو کہ (خدا نے) دونوں (کے) نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں (کی) مادنیوں کو یا جو بچہ مادنیوں کے پیٹ میں لپٹ رہا ہو اسے اگر سچے ہو تو مجھے سند سے بتاؤ
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثم بَيَّنَ الحَمولةَ والفرشَ فقال: ﴿ثَمَانِيَةَ أَزْوَاجٍ﴾ أي: وأنشأَ من الأنعامِ ثمانيةَ أزواجٍ؛ أي: أعدادٍ، يريدُ: الذَّكرَ والأُنثى، والعربُ تُسمِّي الواحدَ: زوجًا، إذا كانَ لا ينفكُّ عن الآخرِ، أجمَلَها أولًا، ثم فَصَّلَها ثانيًا، فقال: ﴿مِّنَ الضَّأْنِ اثْنَيْنِ﴾ الكبشُ والنعجةُ، وهي ذواتُ الصُّوفِ من الغنم ﴿وَمِنَ الْمَعْزِ اثْنَيْنِ﴾ التيسُ والعنزُ، وهي ذواتُ الشَّعرِ من الغنم ﴿قُلْ﴾ يا محمدُ: ﴿آلذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ﴾ عليكم، يعني: ذكرَ الضَّأنِ والمعزِ ﴿أَمِ الأُنثَيَيْنِ﴾ أي: أُنثى الضَّأن والمعز ﴿أَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَيْهِ أَرْحَامُ الأُنثَيَيْنِ﴾ وما حملَتْ إناثُ الجنسَين، ذكرًا كان أو أُنثى؟ ﴿نَبِّؤُونِي بِعِلْمٍ﴾ فَسِّروا لي ما حَرَّمتم بتحقيق ﴿إِن كُنتُمْ صَادِقِين﴾ أَنَّ الله حَرَّمَ ذلك.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
(پیدا کیے) آٹھ نر و ماده۱ یعنی بھیڑ میں دو قسم اور بکری میں دو قسم<br>۲ آپ کہیے کہ کیا اللہ نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں ماده کو؟ یا اس کو جس کو دونوں ماده پیٹ میں لئے ہوئے ہوں؟<br>۳ تم مجھ کو کسی دلیل سے تو بتاؤ اگر سچے ہو۔<br>۴
حواشی
(1) یعنی أَنْشَأَ ثَمَانِيَةَ أَزْوَاجٍ (اسی اللہ نے آٹھ زوﺝ پیدا کئے ) أَزْوَاجٌ، زَوْجٌ کی جمع ہے۔ ایک ہی جنس کے نر اور مادہ کو زوﺝ (جوڑا) کہا جاتا ہے اور ان دونوں کے ایک ایک فرد کو بھی زوﺝ کہہ لیا جاتا ہے کیونکہ ہر ایک دوسرے کے لئے زوﺝ ہوتا ہے۔ قرآن کے اس مقام پر بھی ازواﺝ، افراد ہی کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ یعنی 8 افراد اللہ نے پیدا کئے۔ جو باہم ایک دوسرے کا جوڑا ہیں۔ یہ نہیں کہ زوﺝ (معنی جوڑے) پیدا کئے کیوں کہ اس طرح تعداد 8 کے بجائے 16ہوجائے گی جو آیت کے اگلے حصہ کے مطابق نہیں ہے۔(2) یہ ثَمَانِيَةَ سے بدل ہے اور مراد دو قسم سے نر اور مادہ ہے یعنی بھیڑ سے نر اور مادہ اور بکری سے نر اور مادہ پیدا کئے (بھیڑ میں ہی دنبہ چھترا بھی شامل ہے )۔
(3) مشرکین جو بعض جانوروں کو اپنے طور پر ہی حرام کرلیتے تھے، اس کے حوالے سے اللہ تعالیٰ پوچھ رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے نروں کو حرام کیا ہے یا ماداؤں کو یا اس بچے کو جو دونوں ماداؤں کے پیٹ میں ہیں؟ مطلب یہ ہے کہ اللہ نے تو کسی کو بھی حرام نہیں کیا ہے۔
(4) تمہارے پاس حرام قرار دینے کی کوئی یقینی دلیل ہے تو پیش کرو کہ بَحِيرَةٌ، سَائِبَةٍ، وَصِيلَةٍ اورحَامٍ وغیرہ اس دلیل کی بنیاد پر حرام ہیں۔