Qul ta`aalaw atlu maa harrama Rabbukum `alaikum allaa tushrikoo bihee shai`anw wa bilwaalidaini ihsaananw wa laa taqtulooo aw alaadakum min imlaaq; nahnu narzuqukum wa iyyaahum wa laa taqrabul fawaahisha maa zahara minhaa wa maa batana wa laa taqtulun nafsal latee harramal laahu illaa bilhaqq; zaalikum wassaakum bihee la`allakum ta`qiloon
ترجمہ (جالندھری)
کہہ کہ (لوگو) آؤ میں تمہیں وہ چیزیں پڑھ کر سناؤں جو تمہارے پروردگار نے تم پر حرام کر دی ہیں (ان کی نسبت اس نے اس طرح ارشاد فرمایا ہے) کہ کسی چیز کو خدا کا شریک نہ بنانا اور ماں باپ (سے بدسلوکی نہ کرنا بلکہ) سلوک کرتے رہنا اور ناداری (کے اندیشے) سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرنا کیونکہ تم کو اور ان کو ہم ہی رزق دیتے ہیں اور بےحیائی کے کام ظاہر ہوں یا پوشیدہ ان کے پاس نہ پھٹکنا اور کسی جان (والے) کو جس کے قتل کو خدا نے حرام کر دیا ہے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی جس کا شریعت حکم دے) ان باتوں کا وہ تمہیں ارشاد فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ولمَّا سألوه وقالوا: ما الذي حرَّم الله تعالى؟ فقال تعالى: ﴿قُلْ تَعَالَوْاْ﴾ من العُلُوِّ، وأصلُها: أن يقولَها مَنْ هو بمكانٍ عالٍ لمن هو بمكانٍ أخفَضَ منه، فاتُّسِعَ فيه بالتعميم، المعنى: جِيئوا ﴿أَتْلُ﴾ أقرأُ ﴿مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ﴾ يقينًا، لا ظنًّا كما تزعمون ﴿أَلاَّ تُشْرِكُواْ بِهِ شَيْئًا﴾ أي: الزَموا تركَ الإشراك، وداوِموا على الإسلام ﴿وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا﴾ أي: وأحسِنوا بهم إحسانًا ﴿وَلاَ تَقْتُلُواْ أَوْلاَدَكُم مِّنْ إمْلاَقٍ﴾ فقرٍ ﴿نَّحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِيَّاهُمْ﴾ أي: لا تَئِدُوا بناتِكم خشيةَ العَيْلَة، وكان منهم مَنْ يفعَلُ ذلكَ بالإناثِ والذُّكورِ خشيةَ الفقرِ ﴿وَلاَ تَقْرَبُواْ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا﴾ يعني: العَلانية ﴿وَمَا بَطَنَ﴾ يعني: السرَّ، وكان أهلُ الجاهليةِ يستقبحون الزِّنا في العَلانية، ولا يَرَون به بأسًا في السرِّ، فحَرَّمه اللهُ سرًّا وعَلانية ﴿وَلاَ تَقْتُلُواْ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللّهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ﴾ كقتلِ رِدَّةٍ، وقِصاصٍ، أو رجمٍ ﴿ذَلِكُمْ﴾ الذي ذكرتُ ﴿وَصَّاكُمْ﴾ أَمَرَكم ﴿بِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُون﴾ ترشُدُون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
آپ کہیے کہ آؤ میں تم کو وه چیزیں پڑھ کر سناؤں جن (یعنی جن کی مخالفت) کو تمہارے رب نے تم پر حرام فرما دیا ہے۱ ، وه یہ کہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک مت ٹھہراؤ<br>۲ اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرو<br>۳ اور اپنی اوﻻد کو افلاس کے سبب قتل مت کرو۔ ہم تم کو اور ان کو رزق دیتے ہیں<br>۴ اور بے حیائی کے جتنے طریقے ہیں ان کے پاس بھی مت جاؤ خواه علانیہ ہوں خواه پوشیده، اور جس کا خون کرنا اللہ تعالیٰ نے حرام کردیا ہے اس کو قتل مت کرو، ہاں مگر حق کے ساتھ<br>۵ ان کا تم کو تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم سمجھو۔
حواشی
(1) یعنی حرام وہ نہیں ہیں جن کو تم نے بلا دلیل مَا أَنْزَلَ اللهُ، محض اپنے اوہام باطلہ اور ظنون فاسدہ کی بنیاد پر حرام قرار دے رکھا ہے۔ بلکہ حرام تو وہ چیزیں ہیں جن کو تمہارے رب نے حرام کیا ہے۔ تمہارا پیدا کرنے والا اور تمہارا پالنہار وہی ہے اور ہر چیز کا علم بھی اسی کے پاس ہے۔ اس لئے اسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جس چیز کو چاہے حلال اور جس چیز کو چاہے حرام کرے۔ چنانچہ میں تمہیں ان باتوں کی تفصیل بتلاتا ہوں جن کی تاکید تمہارے رب نے کی ہے۔(2) أَلا تُشْرِكُوا سے پہلے أَوْصَاكُمْ محذوف ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس بات کا حکم دیا ہے کہ اس کے ساتھ کسی چیز کو تم شریک مت ٹھہراؤ۔ شرک سب سے بڑا گناہ ہے، جس کے لئے معافی نہیں، مشرک پر جنت حرام اور دوزخ واجب ہے۔ قرآن مجید میں یہ ساری چیزیں مختلف انداز سے بار بار بیان ہوئی ہیں۔ اور نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے بھی احادیث میں ان کو تفصیل اور وضاحت سے بیان فرما دیا ہے اس کے باوجود یہ واقعہ ہے کہ لوگ شیطان کے بہکاوﮮ میں آکر شرک کا عام ارتکاب کرتے ہیں۔
(3) اللہ تعالیٰ کی توحید واطاعت کے بعد یہاں بھی (اور قرآن کے دوسرے مقامات پر بھی) والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا گیا ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اطاعت رب کے بعد اطاعت والدین کی بڑی اہمیت ہے۔ اگر کسی نے اس ربوبیت صغریٰ (والدین کی اطاعت اور ان سے حسن سلوک) کے تقاضے پورے نہیں کئے تو وہ ربوبیت کبریٰ کے تقاضے بھی پورے کرنے میں ناکام رہے گا۔
(4) زمانۂ جاہلیت کا یہ فعل قبیح آﺝ کل ضبط ولادت یا خاندانی منصوبہ بندی کے نام سے پوری دنیا میں زور وشور سے جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ اس سے محفوظ رکھے۔
(5) یعنی قصاص کے طور پر، نہ صرف جائز ہے بلکہ اگر مقتول کے وارث معاف نہ کریں تو یہ قتل نہایت ضروری ہے۔ ”وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيَاةٌ“ ( البقرۃ: 79) ”قصاص میں تمہاری زندگی ہے“۔