Summa aatainaa Moosal Kitaaba tammaaman `alal lazeee ahsana wa tafseelal likulli shai`inw wa hudanw wa rahmatal la`allahum biliqaaa`i Rabbihim yu`minoon
ترجمہ (جالندھری)
(ہاں) پھر (سن لو کہ) ہم نے موسیؑ کو کتاب عنایت کی تھی تاکہ ان لوگوں پر جو نیکوکار ہیں نعمت پوری کر دیں اور (اس میں) ہر چیز کا بیان (ہے) اور ہدایت (ہے) اور رحمت ہے تاکہ (ان کی امت کے) لوگ اپنے پروردگار کے رُوبرو حاضر ہونے کا یقین کریں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿ثُمَّ﴾ أي: ثم أُخبِرُكم أنَّا ﴿آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ﴾ يعني: التوراةَ ﴿تَمَامًا عَلَى الَّذِيَ أَحْسَنَ﴾ أي: إتمامًا للنِّعمةِ عليه؛ لإحسانه في الطاعة ﴿وَتَفْصِيلاً﴾ بيانًا ﴿لِّكُلِّ شَيْءٍ﴾ يُحتاجُ إليه من شرائعِ الدِّينِ ﴿وَهُدًى وَرَحْمَةً﴾ هذا في صفةِ التوراة ﴿لَّعَلَّهُم بِلِقَاء رَبِّهِمْ يُؤْمِنُون﴾ كي يُؤمنوا بالبعث.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی تھی جس سے اچھی طرح عمل کرنے والوں پر نعمت پوری ہو اور سب احکام کی تفصیل ہوجائے اور رہنمائی ہو اور رحمت ہو۱ تاکہ وه لوگ اپنے رب کے ملنے پر یقین ﻻئیں۔
حواشی
(1) قرآن کریم کا یہ اسلوب ہے جو متعدد جگہ دہرایا گیا ہے کہ جہاں قرآن کا ذکر ہوتا ہے تو وہاں تورات کا اور جہاں تورات کا ذکر ہو وہاں قرآن کا ذکر کردیا جاتا ہے۔
اس کی متعدد مثالیں حافظ ابن کثیر نے نقل کی ہیں۔
اسی اسلوب کے مطابق یہاں تورات کا اور اس کے اس وصف کا بیان ہے کہ وہ بھی اپنے دور کی ایک جامع کتاب تھی جس میں ان کی دینی ضروریات کی تمام باتیں تفصیل سے بیان کی گئی تھیں اور وہ ہدایت ورحمت کا باعث تھی۔