قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الانعام

سورۃ الانعام آیت ۴۱ کی تفسیر

Surah Anam Ayat 41 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
بَلْ إِيَّاهُ تَدْعُونَ فَيَكْشِفُ مَا تَدْعُونَ إِلَيْهِ إِن شَآءَ وَتَنسَوْنَ مَا تُشْرِكُونَ ٤١

Bal iyyaahu tad`oona fa yakshifu maa tad`oona ilaihi in shaaa`a wa tansawna maa tushrikoon

ترجمہ (جالندھری)

بلکہ (مصیبت کے وقت تم) اسی کو پکارتے ہو تو جس دکھ کے لئے اسے پکارتے ہو۔ وہ اگر چاہتا ہے تو اس کو دور کردیتا ہے اور جن کو تم شریک بناتے ہو (اس وقت) انہیں بھول جاتے ہو

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

ثم أخبَرَ أنهم لا يدعونَ سواهُ في الشَّدائدِ فقالَ: ﴿بَلْ إِيَّاهُ تَدْعُونَ﴾ بل تَخُصُّونَهُ بالدعاءِ ﴿فَيَكْشِفُ مَا تَدْعُونَ إِلَيْهِ﴾ أي: ما تدعونَ إلى كشفِه وإزالته الشدائدَ عنكم ﴿إِنْ شَاء﴾ أن يتفضَّلَ عليكم، ولا يشاءُ في الآخرةِ كشفَ العذاب عنكم؛ فإنه تعالى لا يغفرُ أن يُشركَ به ﴿وَتَنسَوْنَ مَا تُشْرِكُون﴾ وتتركونَ آلهتَكُمْ في ذلكَ الوقتِ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

بلکہ خاص اسی کو پکارو گے، پھر جس کے لئے تم پکارو گے اگر وه چاہے تو اس کو ہٹا بھی دے اور جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو ان سب کو بھول بھال جاؤ گے۔۱

حواشی

  1. (1) ”أَرَأيْتَكُمْ“ میں کاف اور میم خطاب کے لئے ہے اس کے معنی ”أَخْبِرُونِي“ (مجھے بتلاؤ یا خبر دو) کے ہیں۔
    اس مضمون کو بھی قرآن کریم میں کئی جگہ بیان کیا گیا ہے۔
    (دیکھیے سورۂ بقرہ آیت 165 کا حاشیہ) اس کا مطلب یہ ہوا کہ توحید انسانی فطرت کی آواز ہے۔
    انسانی ماحول، یا آبا واجداد کی تقلید نا سدید میں مشرکانہ عقائد واعمال میں مبتلا رہتا ہے اور غیر اللہ کو اپنا حاجت روا ومشکل کشا سمجھتا رہتا ہے، نذر ونیاز بھی انہی کے نام کی نکالتا ہے، لیکن جب کسی ابتلا سے دوچار ہوتا ہے تو پھر یہ سب بھول جاتا ہے اور فطرت ان سب پر غالب آجاتی ہے اور بےاختیار انسان پھر اسی ذات کو پکارتا ہے جس کو پکارنا چاہیے۔
    کاش! لوگ اسی فطرت پر قائم رہیں کہ نجات اخروی تو مکمل طور پر اسی صدائے فطرت یعنی توحید کے اختیار کرنے میں ہی ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ