قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الانعام

سورۃ الانعام آیت ۶۰ کی تفسیر

Surah Anam Ayat 60 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَهُوَ الَّذِى يَتَوَفَّىٰكُم بِالَّيْلِ وَيَعْلَمُ مَا جَرَحْتُم بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيهِ لِيُقْضَىٰٓ أَجَلٌ مُّسَمًّى ۖ ثُمَّ إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ يُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ٦٠

Wa Huwal lazee yatawaf faakum billaili wa ya`lamu maa jarahtum binnahaari summa yab`asukum fee liyuqdaaa ajalum musamman summa ilaihi marji`ukum summa yunabbi `ukum bimaa kuntum ta`maloon

ترجمہ (جالندھری)

اور وہی تو ہے جو رات کو (سونے کی حالت میں) تمہاری روح قبض کرلیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اس سے خبر رکھتا ہے پھر تمہیں دن کو اٹھا دیتا ہے تاکہ (یہی سلسلہ جاری رکھ کر زندگی کی) معین مدت پوری کردی جائے پھر تم (سب) کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے (اس روز) وہ تم کو تمہارے عمل جو تم کرتے ہو (ایک ایک کرکے) بتائے گا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُم بِاللَّيْلِ﴾ بأن يقبِضَ أرواحَكم إذا نِمْتُم ﴿وَيَعْلَمُ مَا جَرَحْتُم﴾ كَسَبْتُم من الآثامِ وغيرِها ﴿بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيهِ﴾ أي: يُوقظُكم بالنهار ﴿لِيُقْضَى أَجَلٌ مُّسَمًّى﴾ أي: يتمَّ، وهو مدَّةُ الحياةِ ﴿ثُمَّ إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ﴾ بعدَ المماتِ ﴿ثُمَّ يُنَبِّئُكُم﴾ يُخبِرُكم ﴿بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُون﴾ بالمُجازاةِ عليه.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور وه ایسا ہے کہ رات میں تمہاری روح کو (ایک گونہ) قبض کردیتا ہے۱ اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اس کو جانتا ہے پھر تم کو جگا اٹھاتا ہے<br>۲ تاکہ میعاد معین تمام کر دی جائے<br>۳ پھر اسی کی طرف تم کو جانا ہے<br>۴ پھر تم کو بتلائے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔

حواشی

(1) یہاں نیند کو وفات سے تعبیر کیا گیا ہے، اسی لئےاسے وفات اصغر اور موت کو وفات اکبر کہا جاتا ہے۔ (وفات کی وضاحت کے لئے دیکھیئے آل عمران کی آیت 55 کا حاشیہ)
(2) یعنی دن کے وقت روح واپس لوٹا کر زندہ کر دیتا ہے۔
(3) یعنی یہ سلسلہ شب وروز اور وفات اصغر سے ہمکنار ہو کر دن کو پھر اٹھ کھڑے ہونے کا معمول، انسان کی وفات اکبر تک جاری رہے گا۔
(4) یعنی پھر قیامت والے دن زندہ ہو کر سب کو اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ