وَمَا عَلَى الَّذِينَ يَتَّقُونَ مِنْ حِسَابِهِم مِّن شَىْءٍ وَلَٰكِن ذِكْرَىٰ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ ٦٩
Wa maa `alal lazeena yattaqoona min hisaabihim min shai`inw wa laakin zikraa la`allahum yattaqoon
ترجمہ (جالندھری)
اور پرہیزگاروں پر ان لوگوں کے حساب کی کچھ بھی جواب دہی نہیں ہاں نصیحت تاکہ وہ بھی پرہیزگار ہوں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ولمَّا تحرَّج المسلمونَ من مجالسةِ المشركينَ بعدَ النهي، نزل: ﴿وَمَا عَلَى الَّذِينَ يَتَّقُونَ﴾ الخوضَ ﴿مِنْ حِسَابِهِم﴾ آثامِهم ﴿مِّن شَيْءٍ﴾ أي: ما يلزَمُهم بمجالسَتِهم إثمٌ يُحاسَبون عليه ﴿وَلَـكِن ذِكْرَى﴾ أي: عليهم أن يُذَكِّروهم بإظهارِ الكراهةِ لهم ﴿لَعَلَّهُمْ يَتَّقُون﴾ الخوضَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جو لوگ پرہیزگار ہیں ان پر ان کی باز پرس کا کوئی اﺛر نہ پہنچے گا۱ اور لیکن ان کے ذمہ نصیحت کردینا ہے شاید وه تقویٰ اختیار کریں۔<br>۲
حواشی
(1) ”مِنْ حِسَابِهِمْ“ کا تعلق آیات الٰہی کا استہزا کرنے والوں سے ہے۔ یعنی جو لوگ ایسی مجالس سے اجتناب کریں گے، تو استہزا بآیات اللہ کا جو گناہ، استہزا کرنے والوں کو ملے گا، وہ اس گناہ سے محفوظ رہیں گے۔(2) یعنی اجتناب وعلیحدگی کے باوجود وعظ ونصیحت اور امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ حتی المقدور ادا کرتے رہیں۔ شاید وہ بھی اپنی اس حرکت سے باز آجائیں۔