Wa zaril lazeenat takhazoo deenahum la`ibanwwa lahwanw wa gharrat humul ha yaatud dunyaa; wa zakkir biheee an tubsala nafsum bimaa kasabat laisa lahaa min doonil laahi waliyyunw wa laa shafee`unw wa in ta`dil kulla `adlil laa yu`khaz minhaa; ulaaa `ikal lazeena ubsiloo bimaa kasaboo lahum sharaabum min hameeminw wa `azaabun aleemum bimaa kaanoo yakkfuroon
ترجمہ (جالندھری)
اور جن لوگوں نے اپنےدین کو کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور دنیا کی زندگی نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے ان سے کچھ کام نہ رکھو ہاں اس (قرآن) کے ذریعے سے نصیحت کرتے رہو تاکہ (قیامت کے دن) کوئی اپنے اعمال کی سزا میں ہلاکت میں نہ ڈالا جائے (اس روز) خدا کےسوا نہ تو کوئی اس کا دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا۔ اور اگر وہ ہر چیز (جو روئے زمین پر ہے بطور) معاوضہ دینا چاہے تو وہ اس سے قبول نہ ہو یہی لوگ ہیں کہ اپنے اعمال کے وبال میں ہلاکت میں ڈالے گئے ان کے لئے پینے کو کھولتا ہوا پانی اور دکھ دینے والا عذاب ہے اس لئے کہ کفر کرتے تھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَذَرِ الَّذِينَ اتَّخَذُواْ دِينَهُمْ﴾ الذي كُلِّفوه ودُعوا إليه وهو دينُ الإسلامِ ﴿لَعِبًا وَلَهْوًا﴾ لأنهم كانوا إذا سمِعوا القرآنَ، تلاعبوا استهزاءً ولهوًا عنهُ ﴿وَغَرَّتْهُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا﴾ حتى أنكروا البعثَ، المعنى: أعرضْ عن المشركينَ، ولا تلتفِتْ إليهم ﴿وَذَكِّرْ بِهِ﴾ أي: بالقرآنِ ﴿أَن تُبْسَلَ نَفْسٌ﴾ أي: مخافةَ أن تُسْلَم للهلاكِ وأصلُ الإبسالِ: المنعُ ﴿بِمَا كَسَبَتْ لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ اللّهِ وَلِيٌّ وَلاَ شَفِيعٌ﴾ يدفَعُ عنها العذابَ ﴿وَإِن تَعْدِلْ كُلَّ عَدْلٍ﴾ أي: تَفْتَدِ كلَّ فداءٍ ﴿لاَّ يُؤْخَذْ مِنْهَا أُوْلَـئِكَ﴾ إشارةً إلى الذين اتَّخذوا دينَهم لعبًا ولهوًا ﴿الَّذِينَ أُبْسِلُواْ﴾ ارتُهِنوا ﴿بِمَا كَسَبُواْ﴾ أي أُسلِموا للعذاب بسببِ كفرِهم ﴿لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيمٍ﴾ شديد الحرارةِ ﴿وَعَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُواْ يَكْفُرُون﴾ بسببِ كفرِهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ایسے لوگوں سے بالکل کناره کش رہیں جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنا رکھا ہے اور دنیوی زندگی نے انہیں دھوکہ میں ڈال رکھا ہے اور اس قرآن کے ذریعہ سے نصیحت بھی کرتے رہیں تاکہ کوئی شخص اپنے کردار کے سبب (اس طرح) نہ پھنس جائے۱ کہ کوئی غیر اللہ اس کا نہ مددگار ہو اور نہ سفارشی اور یہ کیفیت ہو کہ اگر دنیا بھر کا معاوضہ بھی دے ڈالے تب بھی اس سے نہ لیا جائے<br>۲۔ ایسے ہی ہیں کہ اپنے کردار کے سبب پھنس گئے، ان کے لئے نہایت تیز گرم پانی پینے کے لئے ہوگا اور دردناک سزا ہوگی اپنے کفر کے سبب۔
حواشی
(1) ”تُبْسَلَ“ أي: لِئَلاَّ تُبْسَلَ، بَسَلٌ کے اصل معنی تو منع کے ہیں، اسی سے ہے شُجَاعٌ بَاسِلٌ لیکن یہاں اس کے مختلف معنی کئے گئے ہیں۔ (1) تُسَلَّمُ (سونپ دیئے جائیں)(2) تُفْضَحُ (رسوا کردیا جائے)
(3) تُؤَاخَذُ (مواخذہ کیا جائے)
(4) تُجَازَى (بدلہ دیا جائے)۔ امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ سب کے معنی قریب قریب ایک ہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ انہیں اس قرآن کے ذریعے سے نصیحت کریں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ نفس کو، جو اس نے کمایا، اس کے بدلے ہلاکت کے سپرد کردیاجائے۔ یا رسوائی اس کا مقدر بن جائے یا وہ مواخذہ اور مجازات کی گرفت میں آجائے۔ ان تمام مفہوم کو فاضل مترجم نے (پھنس نہ جائے) سے تعبیر کیا ہے۔
(2) دنیا میں انسان عام طور پر کسی دوست کی مدد یا کسی سفارش سے یا مالی معاوضہ دے کرچھوٹ جاتا ہے۔ لیکن آخرت میں یہ تینوں ذریعے کام نہیں آئیں گے۔ وہاں کافروں کا کوئی دوست نہ ہوگا جو انہیں اللہ کی گرفت سے بچا لے، نہ کوئی سفارشی ہو گا جو انہیں عذاب الٰہی سے نجات دلا دے اور نہ کسی کے پاس معاوضہ دینے کے لئے کچھ ہوگا، اگر بالفرض ہو بھی تو وہ قبول نہیں کیا جائے گا کہ وہ دے کر چھوٹ جائے۔ یہ مضمون قرآن مجید میں متعدد مقامات پر بیان ہوا ہے۔