قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الانعام

سورۃ الانعام آیت ۸۰ کی تفسیر

Surah Anam Ayat 80 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَحَآجَّهُۥ قَوْمُهُۥ ۚ قَالَ أَتُحَٰٓجُّوٓنِّى فِى اللَّهِ وَقَدْ هَدَىٰنِ ۚ وَلَآ أَخَافُ مَا تُشْرِكُونَ بِهِۦٓ إِلَّآ أَن يَشَآءَ رَبِّى شَيْـًٔا ۗ وَسِعَ رَبِّى كُلَّ شَىْءٍ عِلْمًا ۗ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ ٨٠

Wa haaajjahoo qawmuh; qaala a-tuh aaajjooonnnee fillaahi wa qad hadaan; wa laaa akhaafu mmaa tushrikoona bihee illaaa ai yashaaa`a Rabbee shai`anw wasi`a Rabbee kulla shai`in `ilman afalaa tatazakkaroon

ترجمہ (جالندھری)

اور ان کی قوم ان سے بحث کرنے لگی تو انہوں نے کہا کہ تم مجھ سے خدا کے بارےمیں (کیا) بحث کرتے ہو اس نے تو مجھے سیدھا رستہ دکھا دیا ہے۔ اور جن چیزوں کو تم اس کا شریک بناتے ہو میں ان سے نہیں ڈرتا۔ ہاں جو میرا پروردگار چاہے۔ میرا پروردگار اپنے علم سے ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے۔ کیا تم خیال نہیں کرتے۔

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَحَاجَّهُ قَوْمُهُ﴾ خاصَمُوه في دينه ﴿قَالَ أَتُحَاجُّونِّي فِي اللّهِ﴾ أتُجادِلُونني في توحيدِ اللهِ ﴿وَقَدْ هَدَانِ﴾ للتوحيدِ والحقِّ ﴿وَلاَ أَخَافُ مَا﴾ أي: الذي ﴿تُشْرِكُونَ بِهِ﴾ أي: لا أخافُ معبوداتِكم؛ لأنها لا تضُرُّ ولا تنفَعُ ﴿إِلاَّ أَن يَشَاء رَبِّي شَيْئًا﴾ أي: إلا أن يشاءَ أن يَلْحقَني شيءٌ من من المكروهِ بذنبٍ عملتُه، فتتمَّ مشيئتُه ﴿وَسِعَ رَبِّي كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا﴾ أي: أحاطَ علمُه بكلِّ شيء ﴿أَفَلاَ تَتَذَكَّرُون﴾ فتعرفونَ الحقَّ من الباطلِ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور ان سے ان کی قوم نے حجت کرنا شروع کیا۱ ، آپ نے فرمایا کیا تم اللہ کے معاملہ میں مجھ سے حجت کرتے ہو حاﻻنکہ اس نے مجھ کو طریقہ بتلا دیا ہے اور میں ان چیزوں سے جن کو تم اللہ کے ساتھ شریک بناتے ہو نہیں ڈرتا ہاں اگر میرا پروردگار ہی کوئی امر چاہے میرا پروردگار ہر چیز کو اپنے علم میں گھیرے ہوئے ہے، کیا تم پھر بھی خیال نہیں کرتے۔

حواشی

  1. (1) جب قوم نے توحید کا یہ وعظ سنا جس میں ان کے خود ساختہ معبودوں کی تردید بھی تھی تو انہوں نے بھی اپنے دلائل دینے شروع کئے۔
    جس سے معلوم ہوا کہ مشرکین نے بھی اپنے شرک کے لئے کچھ نے کچھ دلائل تراش رکھے تھے۔
    جس کا مشاہدہ آﺝ بھی کیا جاسکتا ہے۔
    جتنے بھی مشرکانہ عقائد رکھنے والے گروہ ہیں، سب نے اپنے اپنے عوام کو مطمئن کرنے اور رکھنے کے لئے ایسے (سہارے) تلاش کر رکھے ہیں جن کو وہ (دلائل) سمجھتے ہیں یا جن سے کم از کم دام تزویر میں پھنسے ہوئے عوام کو جال میں پھنسائے رکھا جاسکتا ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ