Ulaaa`ikal lazeena hadal laahu fabihudaahumuq tadih; qul laaa as`alukum `alaihi ajran in huwa illaa zikraa lil `aalameen
ترجمہ (جالندھری)
یہ وہ لوگ ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی تھی تو تم انہیں کی ہدایت کی پیروی کرو۔ کہہ دو کہ میں تم سے اس (قرآن) کا صلہ نہیں مانگتا۔ یہ تو جہان کے لوگوں کے لئےمحض نصیحت ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أُوْلَـئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللّهُ﴾ يعني: الأنبياءَ المتقدِّمَ ذكرُهم ﴿فَبِهُدَاهُمُ﴾ فبِسُنَّتِهم ﴿اقْتَدِهْ﴾ اتَّبعْ طريقَتَهم في التوحيدِ والصبرِ على الميثاقِ دونَ الشرائعِ؛ لأنها مختلفةٌ ﴿قُل﴾ يا محمدُ لهؤلاءِ الكفرةِ المعاندينَ: ﴿لاَّ أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ﴾ أي: القرآنِ ﴿أَجْرًا﴾ جُعْلًا من جهتِكم، كما لم يسألْ مَنْ قبلي من النبيِّينَ ﴿إِنْ هُوَ﴾ أي: القرآنُ ﴿إِلاَّ ذِكْرَى لِلْعَالَمِين﴾ أي: تذكيرٌ وعِظَةٌ لهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہی لوگ ایسے تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت کی تھی، سو آپ بھی ان ہی کے طریق پر چلیئے۱ آپ کہہ دیجیئے کہ میں تم سے اس پر کوئی معاوضہ نہیں چاہتا<br>۲ یہ تو صرف تمام جہان والوں کے واسطے ایک نصیحت ہے۔<br>۳
حواشی
(1) اس سے مراد انبیا مذکورین ہیں۔ ان کی اقتدا کا حکم مسئلہ توحید میں اور ان احکام وشرائع میں ہے جو منسوخ نہیں ہوئے۔ (فتح القدیر) کیونکہ اصول دین تمام شریعتوں میں ایک ہی رہے ہیں، گو شرائع اور مناہج میں کچھ کچھ اختلاف رہا۔ جیسا کہ آیت ”شَرَعَ لَكُمْ مِنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِهِ نُوحًا“ (الشورى: 3) سے واضح ہے۔(2) یعنی تبلیغ ودعوت کا، کیونکہ مجھے اس کا وہ صلہ ہی کافی ہے جو آخرت میں عنداللہ ملے گا۔
(3) جہان والے اس سے نصیحت حاصل کریں۔ پس یہ قرآن انہیں کفر وشرک کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی عطا کرے گا اور ضلالت کی پگڈنڈیوں سے نکال کر ایمان کی صراط مستقیم پر گامزن کردے گا۔ بشرطیکہ کوئی اس سے نصیحت حاصل کرنا چاہے، ورنہ ع دیدۂ کور کو کیا نظر آئے کیا دیکھیے۔ والا معاملہ ہوگا۔