قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الانعام

سورۃ الانعام آیت ۹۶ کی تفسیر

Surah Anam Ayat 96 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
فَالِقُ الْإِصْبَاحِ وَجَعَلَ الَّيْلَ سَكَنًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَانًا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ ٩٦

Faaliqul isbaahi wa ja`alal laila sakananw washh shamsa walqamara husbaanaa; zaalika taqdeerul `Azeezil `Aleem

ترجمہ (جالندھری)

وہی (رات کے اندھیرے سے) صبح کی روشنی پھاڑ نکالتا ہے اور اسی نے رات کو (موجب) آرام (ٹھہرایا) اور سورج اور چاند کو (ذرائع) شمار بنایا ہے۔ یہ خدا کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہیں جو غالب (اور) علم والا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿فَالِقُ الإِصْبَاحِ﴾ أي: شاقُّه حينَ يتبيَّنُ الصبحُ ﴿وَجَعَلَ اللَّيْلَ سَكَنًا﴾ يسكنُ فيه خلقُه ﴿وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَانًا﴾ أي: عَلَمي حُسبانٍ يُعْلَم بدورِهما حسابُ الأوقات ﴿ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ﴾ الذي سَيَّرَهما ﴿الْعَلِيم﴾ بتدبيرِهما.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

وه صبح کا نکالنے واﻻ ہے۱ اور اس نے رات کو راحت کی چیز بنا یا ہے<br>۲ اور سورج اور چاند کو حساب سے رکھا ہے<br>۳۔ یہ ٹھہرائی بات ہے ایسی ذات کی جو کہ قادر ہے بڑے علم واﻻ ہے۔

حواشی

(1) اندھیرے اور روشنی کا خالق بھی وہی ہے۔ وہ رات کی تاریکی سے صبح روشن پیدا کرتا ہے جس سے ہر چیز روشن ہوجاتی ہے۔
(2) یعنی رات کو تاریکیوں میں بدل دیتا ہے تاکہ لوگ روشنی کی تمام مصروفیات ترک کرکے آرام کرسکیں۔
(3) یعنی دونوں کے لئے ایک حساب بھی مقدر ہے جس میں کوئی تغیر واضطراب نہیں ہوتا، بلکہ دونوں کی اپنی اپنی منزلیں ہیں، جن پر وہ گرمی اور سردی میں رواں رہتے ہیں، جس کی بنیاد پر سردی میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی اور گرمی میں اس کے برعکس دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوجاتی ہیں۔ جس کی تفصیل سورۂ یونس 5، سورۃ یٰسین 40 اور سورۂ اعراف 54 میں بھی بیان کی گئی ہے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ