Yawma natwis samaaa`a kataiyis sijilli lilkutub; kamaa badaanaa awwala khalqin nu`eeduh; wa`dan `alainaa; innaa kunna faa`ileen
ترجمہ (جالندھری)
جس دن ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ لیں گے جیسے خطوں کا طومار لپیٹ لیتے ہیں۔ جس طرح ہم نے (کائنات کو) پہلے پیدا کیا اسی طرح دوبارہ پیدا کردیں گے۔ (یہ) وعدہ (جس کا پورا کرنا لازم) ہے۔ ہم (ایسا) ضرور کرنے والے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَوْمَ﴾ أي: واذكُرْ يومَ ﴿نَطْوِي السَّمَاء﴾ وطيُّهـا: تكويرُ نجومِها، ومحوُ رسومِها ﴿كَطَيِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ﴾ و«السِّجِلّ»: الصحيفةُ «للكتب»؛ أي: لأجل ما كُتب، معناه: كطيِّ الصحيفةِ على مكتوبها ﴿كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِيدُهُ﴾ نردُّه مثلَ أولِ خلقِهِ، والبعثُ هنا: إعادةٌ، وليس تجديدًا ﴿وَعْدًا عَلَيْنَا﴾ لأن نُعيدُه ﴿إِنَّا كُنَّا فَاعِلِين﴾ ذلك.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جس دن ہم آسمان کو یوں لپیٹ لیں گے جیسے طومار میں اوراق لپیٹ دیئے جاتے ہیں۱ ، جیسے کہ ہم نے اول دفعہ پیدائش کی تھی اسی طرح دوباره کریں گے۔ یہ ہمارے ذمے وعده ہے اور ہم اسے ضرور کر کے (ہی) رہیں گے.
حواشی
(1) یعنی جس طرح کاتب لکھنے کے بعد اوراق یا رجسٹر لپیٹ کر رکھ دیتا ہے۔
جیسے دوسرے مقام پر فرمایا «وَالسَّمٰوٰتُ مَطْوِيّٰتٌۢ بِيَمِيْنِهٖ» ( الزمر : 87) آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہونگے سِجِل کے معنی صحیفے یا رجسٹر کے ہیں لِلْکُتُبِ کے معنی ہیں عَلَی الْکِتَابِ بِمَعْنَی الْمَکْتُوْبِ (تفسیر ابن کثیر) مطلب یہ ہے کہ کاتب کے لئے لکھے ہوئے کاغذات کو لپیٹ لینا جس طرح آسان ہے، اسی طرح اللہ کے لئے آسمان کی وسعتوں کو اپنے ہاتھ میں سمیٹ لینا کوئی مشکل امر نہیں۔