فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَقُلْ ءَاذَنتُكُمْ عَلَىٰ سَوَآءٍ ۖ وَإِنْ أَدْرِىٓ أَقَرِيبٌ أَم بَعِيدٌ مَّا تُوعَدُونَ ١٠٩
Fa in tawallaw faqul aazantukum `alaa sawaaa`; wa in adreee aqareebun am ba`eedum maa too`adoon
ترجمہ (جالندھری)
اگر یہ لوگ منہ پھیریں تو کہہ دو کہ میں نے تم کو سب کو یکساں (احکام الہیٰ سے) آگاہ کردیا ہے۔ اور مجھ کو معلوم نہیں کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ (عن) قریب (آنے والی) ہے یا (اس کا وقت) دور ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَإِن تَوَلَّوْا﴾ عن الإيمانِ ﴿فَقُلْ آذَنتُكُمْ﴾ أعلمتُكم ﴿عَلَى سَوَاء﴾ فاستوينا في العلمِ بما أعلمتُكم به ﴿وَإِنْ أَدْرِي﴾ وما أعلمُ ﴿أَقَرِيبٌ أَم بَعِيدٌ مَّا تُوعَدُون﴾ أي: لا أعلمُ متى يحِلُّ بكم العذابُ، وهو أهولُ وأخوفُ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر اگر یہ منھ موڑ لیں تو کہہ دیجئے کہ میں نے تمہیں یکساں طور پر خبردار کر دیا ہے۱ ۔ مجھے علم نہیں کہ جس کا وعده تم سے کیا جا رہا ہے وه قریب ہے یا دور.<br>۲
حواشی
(1) یعنی جس طرح میں جانتا ہوں کہ تم میری دعوت توحید و اسلام سے منہ موڑ کر میرے دشمن ہو، اسی طرح تمہیں بھی معلوم ہونا چاہیے کہ میں بھی تمہارا دشمن ہوں اور ہماری تمہاری آپس میں کھلی جنگ ہے۔(2) اس وعدے سے مراد قیامت ہے یا غلبہ اسلام و مسلمین کا وعدہ یا وہ وعدہ جب اللہ کی طرف سے تمہارے خلاف جنگ کرنے کی مجھے اجازت دی جائے گی۔