Wa izaa ra aakal lazeena kafarooo iny-yattakhizoonaka illa huzuwaa; ahaazal lazee yazkuru aalihatakum wa hum bi zikrir Rahmaani hum kaafiroon
ترجمہ (جالندھری)
اور جب کافر تم کو دیکھتے ہیں تو تم سے استہزاء کرتے ہیں کہ کیا یہی شخص ہے جو تمہارے معبودوں کا ذکر (برائی سے) کیا کرتا ہے حالانکہ وہ خود رحمٰن کے نام سے منکر ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذَا رَآكَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِن يَتَّخِذُونَكَ﴾ ما يتَّخذونك ﴿إِلاَّ هُزُوًا﴾ سُخريًّا ﴿أَهَذَا﴾ أي: يقولُ بعضُهم لبعض: أهذا ﴿الَّذِي يَذْكُرُ آلِهَتَكُمْ﴾ أي: يعيبُ أصنامَكم؟! ﴿وَهُم بِذِكْرِ الرَّحْمَنِ﴾ أي: بذِكْر الله، وبما يجبُ أن يُذكر به من الوحدانية ﴿هُمْ كَافِرُون﴾ جاحدون، وذلك أنَّهم يقولون: لا نعرِفُ الرحمنَ إلا مسيلمةَ الكذَّاب.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہ منکرین تجھے جب بھی دیکھتے ہیں تو تمہارا مذاق ہی اڑاتے ہیں کہ کیا یہی وه ہے جو تمہارے معبودوں کا ذکر برائی سے کرتا ہے، اور وه خود ہی رحمٰن کی یاد کے بالکل ہی منکر ہیں.۱
حواشی
(1) اس کے باوجود یہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کا ہنسی و مذاق اڑاتے ہیں۔
جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا۔
«وَإِذَا رَأَوْكَ إِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلا هُزُوًا أَهَذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ رَسُولا» (الفرقان ۔41) ”جب اے پیغمبر! یہ کفار مکہ تجھے دیکھتے ہیں تو تیرا مذاق اڑانے لگ جاتے ہیں۔
کہتے ہیں کہ یہ وہ شخص ہے جسے اللہ نے رسول بنا کر بھیجا؟“