Khuliqal insaanu min `ajal; sa ureekum Aayaatee falaa tasta`jiloon
ترجمہ (جالندھری)
انسان (کچھ ایسا جلد باز ہے کہ گویا) جلد بازی ہی سے بنایا گیا ہے۔ میں تم لوگوں کو عنقریب اپنی نشانیاں دکھاؤں گا تو تم جلدی نہ کرو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿خُلِقَ الإِنسَانُ مِنْ عَجَلٍ﴾ أي: مستعجِلًا، هذا توطئةٌ للرَّدِّ عليهم في استعجالهمُ العذابَ، وطلبِهم آيةً مقترَحةً ﴿سَأُرِيكُمْ آيَاتِي﴾ نقماتي، قيلَ لهم ذلك على جهةِ الوعيدِ أنَّ الآياتِ ستأتي ﴿فَلاَ تَسْتَعْجِلُون﴾ فلا تطلُبوا العذابَ قبلَ وقته، فأراهم يومَ بدر تحقُّقَ الوعيد.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
انسان جلد باز مخلوق ہے۔ میں تمہیں اپنی نشانیاں ابھی ابھی دکھاؤں گا تم مجھ سے جلد بازی نہ کرو.۱
حواشی
(1) یہ کفار کے مطالبہ عذاب کے جواب میں ہے کہ چونکہ انسان کی فطرت میں عجلت اور جلد بازی ہے اس لئے وہ پیغمبروں سے بھی جلدی مطالبہ کرنے لگ جاتا ہے کہ اپنے اللہ سے کہہ کہ ہم پر فوراً عذاب نازل کروا دے۔
اللہ نے فرمایا جلدی مت کرو، میں عنقریب اپنی نشانیاں تمہیں دکھاؤں گا۔
ان نشانیوں سے مراد عذاب بھی ہو سکتا ہے اور صداقت رسول (صلى الله عليه وسلم) کے دلائل وبراہین بھی۔