Wa Zan Nooni iz zahaba mughaadiban fazaanna al lan naqdira `alaihi fanaanna al lan naqdira `alaihi fanaadaa fiz zulumaati al laaa ilaaha illaaa Anta Subhaanaka innee kuntu minaz zaalimeen
ترجمہ (جالندھری)
اور ذوالنون (کو یاد کرو) جب وہ (اپنی قوم سے ناراض ہو کر) غصے کی حالت میں چل دیئے اور خیال کیا کہ ہم ان پر قابو نہیں پاسکیں گے۔ آخر اندھیرے میں (خدا کو) پکارنے لگے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو پاک ہے (اور) بےشک میں قصوروار ہوں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَذَا النُّونِ﴾ أي: اذكُرْ صاحبَ الحوتِ، وهو يونس بنُ متَّى عليه السلام ، سُمِّي به لابتلاعِ النونِ إيَّاه، وهو الحوتُ ﴿إِذ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا﴾ غضِبَ على قومه؛ لكفرِهم، لا مغاضِبًا لربِّه ﴿فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ﴾ أي: نُضَيِّق ﴿عَلَيْهِ فَنَادَى فِي الظُّلُمَاتِ﴾ بطنِ الحوتِ والبحرِ والليلِ ﴿أَن﴾ أي: بأنْ ﴿لاَّ إِلَهَ إِلاَّ أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِين﴾ بمُغاضَبَتي.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
مچھلی والے۱ (حضرت یونس علیہ السلام) کو یاد کرو! جبکہ وه غصہ سے چل دیا اور خیال کیا کہ ہم اسے نہ پکڑ سکیں گے۔ بالﺂخر وه اندھیروں<br>۲ کے اندر سے پکار اٹھا کہ الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں ﻇالموں میں ہو گیا.
حواشی
(1) مچھلی والے سے مراد حضرت یونس (عليه السلام) ہیں جو اپنی قوم سے ناراض ہو کر اور انہیں عذاب الٰہی کی دھمکی دے کر، اللہ کے حکم کے بغیر وہاں سے چل دیئے تھے، جس پر اللہ نے ان کی گرفت اور انہیں مچھلی کا لقمہ بنا دیا، اس کی کچھ تفصیل سورۃ یونس میں گزر چکی ہے اور کچھ سورہ صافات میں آئے گی۔(2) ظُلُمَاتٌ, ظُلْمَةٌ کی جمع ہے بمعنی اندھیرا۔ حضرت یونس (عليه السلام) متعدد اندھیروں میں گھر گئے۔ رات کا اندھیرا، سمندر کا اندھیرا اور مچھلی کے پیٹ کا اندھیرا۔