Iz yughashsheekumun nu`assa amanatam minhu wa yunazzilu `alaikum minas samaaa`i maaa`al liyutah hirakum bihee wa yuzhiba `ankum rijzash Shaitaani wa liyarbita `ala quloobikum wa yusabbita bihil aqdaam
ترجمہ (جالندھری)
جب اس نے (تمہاری) تسکین کے لیے اپنی طرف سے تمہیں نیند (کی چادر) اُڑھا دی اور تم پر آسمان سے پانی برسادیا تاکہ تم کو اس سے (نہلا کر) پاک کر دے اور شیطانی نجاست کو تم سے دور کردے۔ اور اس لیے بھی کہ تمہارے دلوں کو مضبوط کردے اور اس سے تمہارے پاؤں جمائے رکھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِذْ يُغَشِّيكُمُ النُّعَاسَ﴾ والفاعلُ مضمَرٌ يرجعُ إلى اللهِ تعالى ﴿أَمَنَةً﴾ أمنًا ﴿مِّنْهُ﴾ أي: من الله ﴿وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُم مِّن السَّمَاء مَاء لِّيُطَهِّرَكُم بِهِ﴾ من الأحداثِ والجَنابة ﴿وَيُذْهِبَ عَنكُمْ رِجْزَ الشَّيْطَانِ﴾ أي: وسوستَهُ، وسَمَّى الوسواسَ رجزًا؛ لأنه سببُ الرِّجزِ: وهو العذابُ ﴿وَلِيَرْبِطَ عَلَى قُلُوبِكُمْ﴾ أي: يشُدَّ عليها بالصبرِ واليقين ﴿وَيُثَبِّتَ بِهِ﴾ أي: بالماء ﴿الأَقْدَام﴾ لئلَّا تَسُوخَ في الرمل؛ فإنه لَبَّدَ الأرضَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اس وقت کو یاد کرو جب کہ اللہ تم پر اونگھ طاری کر رہا تھا اپنی طرف سے چین دینے کے لیے۱ اور تم پر آسمان سے پانی برسا رہا تھا کہ اس پانی کے ذریعہ سے تم کو پاک کر دے اور تم سے شیطانی وسوسہ کو دفع کر دے<br>۲ اور تمہارے دلوں کو مضبوط کر دے اور تمہارے پاؤں جما دے۔<br>۳
حواشی
(1) جنگ احد کی طرح جنگ بدر میں بھی اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر اونگھ طاری کر دی، جس سے ان کے دلوں کے بوجھ ہلکے ہوگئے اور اطمینان وسکون کی ایک خاص کیفیت ان پر طاری ہوگئی ۔(2) تیسرا انعام یہ کیا کہ بارش نازل فرما دی، جس سے ایک تو رتیلی زمین میں نقل وحرکت آسان ہوگئی ۔ دوسرے وضو وطہارت میں آسانی ہوگئی ۔ تیسرے اس سے شیطانی وسوسوں کا ازالہ فرما دیا گیا جو وہ اہل ایمان کے دلوں میں ڈال رہا تھا کہ تم اللہ کے نیک بندے ہوتے ہوئے بھی پانی سے دور ہو، دوسرے جنابت کی حالت میں تم لڑو گے تو کیسے اللہ کی رحمت ونصرت تمہیں حاصل ہوگی؟ تیسرے تم پیاسے ہو، جب کہ تمہارے دشمن سیراب ہیں۔ وغیرہ وغیرہ ۔
(3) یہ چوتھا انعام ہے جو دلوں اور قدموں کو مضبوط کرکے کیا گیا۔