In tastaftihoo faqad jaaa`akumul fathu wa in tantahoo fahuwa khairul lakum wa in ta`oodoo na`ud wa lan tughniya `ankum fi`atukum shai`anw wa law kasurat wa annal laaha ma`al mu`mineen
ترجمہ (جالندھری)
(کافرو) اگر تم (محمد صلی الله علیہ وآلہ وسلم پر) فتح چاہتے ہو تو تمہارے پاس فتح آچکی۔ (دیکھو) اگر تم (اپنے افعال سے) باز آجاؤ تو تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور اگر پھر (نافرمانی) کرو گے تو ہم بھی پھر تمہیں عذاب کریں گے اور تمہاری جماعت خواہ کتنی ہی کثیر ہو تمہارے کچھ بھی کام نہ آئے گی۔ اور خدا تو مومنوں کے ساتھ ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِن تَسْتَفْتِحُواْ﴾ تستنصِروا، الخطابُ للكفارِ على سبيلِ التهكُّمِ بهم، وذلك أنهم حينَ أرادوا الخروجَ من مكةَ، أخذوا بأستارِ الكعبةِ، وقالوا: اللهمَّ انْصُرْ أعلى الجندَين، وأهدَى الفئتين، وأفضلَ الدِّينين، فنزلت الآيةُ ﴿فَقَدْ جَاءكُمُ الْفَتْحُ﴾ النصرُ، يعني: أن الله قد نصر نبيه ﴿وَإِن تَنتَهُواْ﴾ عن الكفرِ وحربِ الرسولِ صلى الله عليه وسلم ﴿فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ﴾ من ذلكَ، فلم ينتهوا، فقُتل أبو جهلٍ وغيرُه من المشركين ﴿وَإِن تَعُودُواْ﴾ لحَرْبِه ﴿نَعُدْ﴾ لنَصْرِه ﴿وَلَن تُغْنِيَ عَنكُمْ فِئَتُكُمْ﴾ جماعتُكم ﴿شَيْئًا﴾ من الإغناء ﴿وَلَوْ كَثُرَتْ﴾ فئتُكم ﴿وَأَنَّ اللّهَ مَعَ الْمُؤْمِنِين﴾ بالنصرِ والمعونة.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اگر تم لوگ فیصلہ چاہتے ہو تو وه فیصلہ تمہارے سامنے آموجود ہوا۱ اور اگر باز آجاؤ تو یہ تمہارے لیے نہایت خوب ہے اور اگر تم پھر وہی کام کرو گے تو ہم بھی پھر وہی کام کریں گے اور تمہاری جمعیت تمہارے ذرا بھی کام نہ آئے گی گو کتنی زیاده ہو اور واقعی بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کے ساتھ ہے۔
حواشی
(1) ابوجہل وغیرہ روسائے قریش نے مکہ سے نکلتے وقت دعا کی تھی کہ ”یا اللہ ہم میں سے جو تیرا زیادہ نافرمان اور قاطع رحم ہے، کل کو تو اسے ہلاک کر دے“ اپنے طور پر وہ مسلمانوں کو قاطع رحم اور نافرمان سمجھتے تھے، اس لیے اس قسم کی دعا کی۔
اب جب اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتح نصیب فرما دی تو اللہ تعالیٰ ان کافروں سے کہہ رہا ہے کہ تم فتح یعنی حق اور باطل کے درمیان فیصلہ طلب کر رہے تھے تو وہ فیصلہ تو سامنے آچکا ہے، اس لیے اب تم کفر سے باز آجاؤ ، تو تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر پھر تم دوبارہ مسلمانوں کے مقابلے میں آؤ گے تو ہم بھی دوبارہ ان کی مدد کریں گے اور تمہاری جماعت کثرت کے باوجود تمہارے کچھ کام نہ آئے گی۔