Iz yureekahumul laahu fee manaamika qaleela; wa law araakahum kaseeral lafashiltum wa latanaaza`tum fil amri wa laakinnal laaha sallam; innahoo `aleemum bizaatis sudoor
ترجمہ (جالندھری)
اس وقت خدا نے تمہیں خواب میں کافروں کو تھوڑی تعداد میں دکھایا۔ اور اگر بہت کر کے دکھاتا تو تم لوگ جی چھوڑ دیتے اور (جو) کام (درپیش تھا اس) میں جھگڑنے لگتے لیکن خدا نے (تمہیں اس سے) بچا لیا۔ بےشک وہ سینوں کی باتوں تک سے واقف ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِذْ﴾ أي: واذكُر إذ ﴿يُرِيكَهُمُ اللّهُ فِي مَنَامِكَ﴾ في نومِك؛ لأنه صلى الله عليه وسلم رآهم في نومه ﴿قَلِيلاً﴾ ليُقْدِمُوا عليهم ﴿وَلَوْ أَرَاكَهُمْ كَثِيرًا لَّفَشِلْتُمْ﴾ جبنتُم ﴿وَلَتَنَازَعْتُمْ فِي الأَمْرِ﴾ أي: اختلفتُم في أمرِ حربِهم ﴿وَلَـكِنَّ اللّهَ سَلَّمَ﴾ من الفَشَلِ والتنازُعِ ﴿إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُور﴾ يعلمُ ما سيكونُ فيها، وما يُغَيِّرُ أحوالَها من الشجاعة والجُبن والصَّبر والجزَع.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جب کہ اللہ تعالیٰ نے تجھے تیرے خواب میں ان کی تعداد کم دکھائی، اگر ان کی زیادتی دکھاتا تو تم بزدل ہو جاتے اور اس کام کے بارے میں آپس میں اختلاف کرتے لیکن اللہ تعالیٰ نے بچا لیا، وه دلوں کے بھیدوں سے خوب آگاه ہے۔۱
حواشی
(1) اللہ تعالیٰ نے نبی (صلى الله عليه وسلم) کو خواب میں کافروں کی تعداد تھوڑی دکھائی اور وہی تعداد آپ نے صحابہ کرام کے سامنے بیان فرمائی،جس سے ان کے حوصلے بڑھ گئے۔
اگر اس کے برعکس کافروں کی تعداد دکھائی جاتی تو صحابہ میں پست ہمتی پیدا ہونے اور باہمی اختلاف کا اندیشہ تھا۔
لیکن اللہ نے ان دونوں باتوں سے بچا لیا۔