قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الانفال

سورۃ الانفال آیت ۴۲ کی تفسیر

Surah Anfal Ayat 42 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
إِذْ أَنتُم بِالْعُدْوَةِ الدُّنْيَا وَهُم بِالْعُدْوَةِ الْقُصْوَىٰ وَالرَّكْبُ أَسْفَلَ مِنكُمْ ۚ وَلَوْ تَوَاعَدتُّمْ لَاخْتَلَفْتُمْ فِى الْمِيعَٰدِ ۙ وَلَٰكِن لِّيَقْضِىَ اللَّهُ أَمْرًا كَانَ مَفْعُولًا لِّيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنۢ بَيِّنَةٍ وَيَحْيَىٰ مَنْ حَىَّ عَنۢ بَيِّنَةٍ ۗ وَإِنَّ اللَّهَ لَسَمِيعٌ عَلِيمٌ ٤٢

Iz antum bil`udwatid dunyaa wa hum bil`udwatil quswaa warrakbu asfala minkum; wa law tawaa`attum lakhtalaftum fil mee`aadi wa laakil liyaqdiyal laahu amran kaana maf`oolal liyahlika man halaka `am baiyinatinw wa yahyaa man haiya `am baiyinah; wa innal laaha la Samee`un `Aleem

ترجمہ (جالندھری)

جس وقت تم (مدینے سے) قریب کے ناکے پر تھے اور کافر بعید کے ناکے پر اور قافلہ تم سے نیچے (اتر گیا) تھا۔ اور اگر تم (جنگ کے لیے) آپس میں قرارداد کرلیتے تو وقت معین (پر جمع ہونے) میں تقدیم وتاخیر ہو جاتی۔ لیکن خدا کو منظور تھا کہ جو کام ہو کر رہنے والا تھا اسے کر ہی ڈالے تاکہ جو مرے بصیرت پر (یعنی یقین جان کر) مرے اور جو جیتا رہے وہ بھی بصیرت پر (یعنی حق پہچان کر) جیتا رہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ خدا سنتا جانتا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿إِذْ أَنتُم﴾ أي: إذ أنتم نزولٌ يا معشرَ المسلمين ﴿بِالْعُدْوَةِ الدُّنْيَا﴾ أي: بجانب الوادي الأدنى؛ أي: الأقربِ إلى جهةِ المدينةِ، و(الدنيا) تأنيثُ الأَدنى ﴿وَهُم﴾ يعني: المشركينَ ﴿بِالْعُدْوَةِ الْقُصْوَى﴾ البُعْدَى عن المدينة ممَّا يلي مكةَ، تأنيثُ الأَقصى ﴿وَالرَّكْبُ﴾ هم الذين كانوا مع العِير: أبو سفيانَ وأصحابُه ﴿أَسْفَلَ مِنكُمْ﴾ بالساحلِ على ثلاثةِ أميالٍ من بدرٍ ﴿وَلَوْ تَوَاعَدتَّمْ﴾ أنتم وأهلُ مكةَ على موعدٍ تلتقونَ فيه للقتال ﴿إ لاَخْتَلَفْتُمْ فِي الْمِيعَادِ﴾ لأنهم خرَجوا في طلبِ العِير، فصادَفوا النَّفيرَ من غيرِ ميعادٍ؛ لأن الكفارَ خرجوا ليذُبُّوا عنها ﴿وَلَـكِن﴾ جَمَعَكُمْ ﴿لِّيَقْضِيَ اللّهُ أَمْراً كَانَ مَفْعُولاً﴾ من نَصْرِ أوليائِهِ، وقَهْرِ أعدائِه ﴿لِّيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ﴾ أي: ليموتَ مَنْ ماتَ ﴿عَن بَيِّنَةٍ﴾ عن حُجَّةٍ قامتْ عليه ﴿وَيَحْيَى مَنْ حَيَّ﴾ ويعيشَ من عاشَ ﴿عَن بَيِّنَةٍ﴾ عن حجَّةٍ واضحةٍ شاهدَها؛ فإنَّ وقعةَ بدرٍ من الآياتِ الواضحة، وقيل: المرادُ بالهلاكِ والحياةِ: الكفرُ والإيمانُ ﴿وَإِنَّ اللّهَ لَسَمِيعٌ﴾ لدعائِكم ﴿عَلِيم﴾ بنيَّاتِكم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

جب کہ تم پاس والے کنارے پر تھے اور وه دور والے کنارے پر تھے۱ اور قافلہ تم سے نیچے تھا<br>۲۔ اگر تم آپس میں وعدے کرتے تو یقیناً تم وقت معین پر پہنچنے میں مختلف ہو جاتے<br>۳۔ لیکن اللہ کو تو ایک کام کر ہی ڈالنا تھا جو مقرر ہو چکا تھا تاکہ جو ہلاک ہو، دلیل پر (یعنی یقین جان کر) ہلاک ہو اور جو زنده رہے، وه بھی دلیل پر (حق پہچان کر) زنده رہے<br>۴۔ بیشک اللہ بہت سننے واﻻ خوب جاننے واﻻ ہے۔

حواشی

(1) دنیا، دُنُوٌّ سے ہے بمعنی قریب- مراد ہے وہ کنارہ جو مدینہ شہر کے قریب تھا۔ قصویٰ کہتے ہیں دور کو۔ کافر اس کنارے پر تھے جو مدینہ سے نسبتاً دور تھا ۔
(2) اس سے مراد وہ تجارتی قافلہ ہے جو حضرت ابو سفیان (رضي الله عنه) کی قیادت میں شام سے مکہ جا رہا تھا اور جسے حاصل کرنے کے لئے ہی دراصل مسلمان اس طرف آئے تھے۔ یہ پہاڑ سے بہت دور مغرب کی طرف نشیب میں تھا، جب کہ بدر کا مقام جہاں جنگ ہوئی، بلندی پر تھا۔
(3) یعنی اگر جنگ کے لئے باقاعدہ دن اور تاریخ کا ایک دوسرے کے ساتھ وعدہ یا اعلان ہوتا تو ممکن بلکہ یقین تھا کہ کوئی فریق لڑائی کے بغیر ہی پسپائی اختیار کر لیتا لیکن چونکہ اس جنگ کا ہونا اللہ نے لکھ رکھا تھا، اس لئے ایسے اسباب پیدا کر دیئے گئے کہ دونوں فریق بدر کے مقام پر ایک دوسرے کے مقابل بغیر پیشگی وعدہ وعید کے، صف آرا ہو جائیں۔
(4) یہ علت ہے اللہ کی اس تقدیری مشیت کی جس کے تحت بدر میں فریقین کا اجتماع ہوا، تاکہ جو ایمان پر زندہ رہے تو وہ دلیل کے ساتھ زندہ رہے اور اسے یقین ہو کہ اسلام حق ہے کیونکہ اس کی حقانیت کا مشاہدہ وہ بدر میں کر چکا ہے اور جو کفر کے ساتھ ہلاک ہو تو وہ بھی دلیل کے ساتھ ہلاک ہو کیونکہ اس پر یہ واضح ہو چکا ہے کہ مشرکین کا راستہ گمراہی اور باطل کا راستہ ہے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ