Wa`lamooo annamaa ghanimtum min sha`in fa anna lillaahi khumusahoo wa lir Rasooli wa lizil qurba walyataamaa walmasaakeeni wabnis sabeeli in kuntum aamantum billaahi wa maaa anzalnaa `ala `abdinaa yawmal Furqaani yawmaltaqal jam`aan; wal laahu `alaa kulli shai`in Qadeer
ترجمہ (جالندھری)
اور جان رکھو کہ جو چیز تم (کفار سے) لوٹ کر لاؤ اس میں سے پانچواں حصہ خدا کا اور اس کے رسول کا اور اہل قرابت کا اور یتیموں کا اور محتاجوں کا اور مسافروں کا ہے۔ اگر تم خدا پر اور اس (نصرت) پر ایمان رکھتے ہو جو (حق وباطل میں) فرق کرنے کے دن (یعنی جنگ بدر میں) جس دن دونوں فوجوں میں مڈھ بھیڑ ہوگئی۔ اپنے بندے (محمدﷺ) پر نازل فرمائی۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَاعْلَمُواْ أَنَّمَا غَنِمْتُم﴾ أخذْتُم من مالِ حربيٍّ قهرًا بقتال ﴿مِّن شَيْءٍ﴾ ممَّا يقعُ عليه اسمُ الشيء، حتى الخيط ﴿فَأَنَّ﴾ أي: فالحُكمُ أنَّ ﴿لِلّهِ خُمُسَهُ وَلِلرَّسُولِ﴾ وأُضيفَ المالُ إلى اسمِ اللهِ؛ تشريفًا، ليسَ المرادُ منه أنَّ سهمًا من الغنيمة لله مفرَدًا، فإنَّ الدنيا والآخرة كلَّها لله عز وجل ﴿وَلِذِي الْقُرْبَى﴾ قِسْمٌ، والمراد: أقارُبه صلى الله عليه وسلم بنو هاشم، وبنو المطلِّب، دون بني عبدِ شمس وبني نَوْفَل ﴿وَالْيَتَامَى﴾ جمعُ يتيم: وهو صغيرٌ فقيرٌ مسلمٌ مات أبوه قبل بلوغِهِ ﴿وَالْمَسَاكِينِ﴾ وهم أهلُ الفاقةِ من المسلمينَ ﴿وَابْنِ السَّبِيلِ﴾ هو المسافرُ البعيدُ عن مالِه ﴿إِن كُنتُمْ آمَنتُمْ بِاللّهِ﴾ متعلقٌ بمحذوفٍ دلَّ عليه (واعلموا)؛ أي: إن كنتم آمنتُم بالله، فاعلَموا أنه جعَلَ الخمسَ لهؤلاء، فسلِّموه إليهم ﴿وَمَا أَنزَلْنَا﴾ أي: وبما أنزلنا ﴿عَلَى عَبْدِنَا﴾ محمدٍ صلى الله عليه وسلم من الآياتِ والملائكةِ والنَّصرِ ﴿يَوْمَ الْفُرْقَانِ﴾ يومَ بدرٍ، فإنه فُرِّقَ فيه بين الحقِّ والباطل ﴿يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ﴾ المسلمون والكفارُ ﴿وَاللّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير﴾ من نصرِ القليل على الكثيرِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جان لو کہ تم جس قسم کی جو کچھ غنیمت حاصل کرو۱ اس میں سے پانچواں حصہ تو اللہ کا ہے اور رسول کا اور قرابت داروں کا اور یتیموں اور مسکینوں کا اور مسافروں کا<br>۲، اگر تم اللہ پر ایمان ﻻئے ہو اور اس چیز پر جو ہم نے اپنے بندے پر اس دن اتارا ہے<br>۳، جو دن حق وباطل کی جدائی کا تھا<br>۳ جس دن دو فوجیں بھڑ گئی تھیں<br>۴۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
حواشی
(1) غنیمت سے مراد وہ مال ہے جو کافروں سے، کافروں پر لڑائی میں فتح وغلبہ حاصل ہونے کے بعد، حاصل ہو ۔ پہلی امتوں میں اس کے لئے یہ طریقہ تھا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد کافروں سے حاصل کردہ سارا مال ایک جگہ ڈھیر کر دیا جاتا، آسمان سے آگ آتی اور اسے جلا کر بھسم کرڈالتی ۔ لیکن امت مسلمہ کے لئے یہ مال غنیمت حلال کر دیا گیا اور جو مال بغیر لڑائی کے صلح کے ذریعے یا جزیہ وخراج سے وصول ہو، اسے فَيْءٌ کہا جاتا ہے ۔ کبھی غنیمت کو فَيْءٌ سے تعبیر کر لیا جاتا ہے۔ ”مِنْ شَيْءٍ“ سے مراد جو کچھ بھی ہو یعنی تھوڑا ہو یا زیادہ، قیمتی ہو یا معمولی، سب کو جمع کرکے اس کی تقسیم حسب ضابطہ کی جائے گی۔ کسی سپاہی کو اس میں سے کوئی چیز تقسیم سے قبل اپنے پاس رکھنے کی اجازت نہیں ہے ۔(2) اللہ کا لفظ تو بطور تبرک، نیز اس لئے بھی ہے کہ ہر چیز کا اصل مالک وہی ہے اور حکم بھی اسی کا چلتا ہے۔ مراد اللہ اور اس کے رسول کے حصہ سے ایک ہی ہے، یعنی سارے مال غنیمت کے پانچ حصے کرکے چار حصے تو ان مجاہدین میں تقسیم کیے جائیں گے جنہوں نے جنگ میں حصہ لیا۔ ان میں بھی پیادہ کو ایک حصہ اور سوار کو تین گنا حصہ ملے گا۔ پانچواں حصہ، جسے عربی میں خمس کہتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ اس کے پھر پانچ حصے کئے جائیں گے۔ ایک حصہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کا ( اور آپ صلى الله عليه وسلم کے بعد اسے مفاد عامہ میں خرچ کیا جائے گا) جیسا کہ خود آپ (صلى الله عليه وسلم) بھی یہ حصہ مسلمانوں پر ہی خرچ فرماتے تھے بلکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا بھی ہے۔ ”وَالْخُمُسُ مَرْدُودٌ عَلَيْكُمْ“ (سنن النسائي- وصححه الألباني في صحيح النسائي: 3858 ۔ ومسند أحمد جلد: 5، ص،319) یعنی میرا جو پانچواں حصہ ہے وہ بھی مسلمانوں کے مصالح پر ہی خرچ ہوتا ہے۔ دوسرا حصہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کے قرابت داروں کا، پھر یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کا۔ اور کہا جاتا ہے کہ یہ خمس حسب ضرورت خرچ کیا جائے گا۔
(3) اس نزول سے مراد فرشتوں کا اور آیات الٰہی ( معجزات وغیرہ ) کا نزول ہے جو بدر میں ہوا۔
(4) بدر کی جنگ 2 ہجری 17رمضان المبارک کو ہوئی۔ اس دن کو یوم الفرقان اس لئے کہا گیا ہے کہ یہ کافروں اور مسلمانوں کے درمیان پہلی جنگ تھی اور مسلمانوں کو فتح وغلبہ دے کر واضح کر دیا گیا کہ اسلام حق ہے اور کفر وشرک باطل ہے۔
(5) یعنی مسلمانوں اور کافروں کی فوجیں۔