Zaalika bimaa qaddamat aideekum wa anal laaha laisa bizallaamil lil `abeed
ترجمہ (جالندھری)
یہ ان (اعمال) کی سزا ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں۔ اور یہ (جان رکھو) کہ خدا بندوں پر ظلم نہیں کرتا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿ذَلِكَ﴾ الضَّربُ والعذابُ ﴿بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيكُمْ﴾ أي: بسببِ ما كَسَبتم من الكفر ﴿وَأَنَّ اللّهَ لَيْسَ بِظَلاَّمٍ لِّلْعَبِيد﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہ بسبب ان کاموں کے جو تمہارے ہاتھوں نے پہلے ہی بھیج رکھا ہے بیشک اللہ اپنے بندوں پر ﻇلم کرنے واﻻ نہیں۔۱
حواشی
(1) یہ ضرب وعذاب تمہارے اپنے کرتوتوں کا نتیجہ ہے، ورنہ اللہ تعالیٰ بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے، بلکہ وہ تو عادل ہے جو ہر قسم کے ظلم وجورسے پاک ہے۔
حدیث قدسی میں بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
اے میرے بندو! میں نے اپنے نفس پر ظلم حرام کیا ہے اور میں نے اسے تمہارے درمیان بھی حرام کیا ہے پس تم ایک دوسرے پر ظلم مت کرو، اے میرے بندو! یہ تمہارے ہی اعمال ہیں جو میں نے شمار کرکے رکھے ہوئے ہیں، پس جو اپنے اعمال میں بھلائی پائے، اس پر اللہ کی حمد کرے اور جو اس کے برعکس پائے تو وہ اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔
(صحيح مسلم كتاب البر، باب تحريم الظلم)