قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الانفال

سورۃ الانفال آیت ۶۸ کی تفسیر

Surah Anfal Ayat 68 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
لَّوْلَا كِتَٰبٌ مِّنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَآ أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ٦٨

Law laa Kitaabum minal laahi sabaqa lamassakum fee maaa akhaztum `azaabun `azeem

ترجمہ (جالندھری)

اگر خدا کا حکم پہلے نہ ہوچکا ہوتا تو جو (فدیہ) تم نے لیا ہے اس کے بدلے تم پر بڑا عذاب نازل ہوتا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿لَّوْلاَ كِتَابٌ مِّنَ اللّهِ سَبَقَ﴾ أي: حُكمٌ سبقَ في اللَّوحِ المحفوظِ أنه لا يُؤاخِذُ على خطأٍ ﴿لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ﴾ من الفداء ﴿عَذَابٌ عَظِيم﴾.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اگر پہلے ہی سے اللہ کی طرف سے بات لکھی ہوئی نہ ہوتی۱ تو جو کچھ تم نے لیا ہے اس کے بارے میں تمہیں کوئی بڑی سزا ہوتی۔

حواشی

  1. (1) اس میں مفسرین کا اختلاف ہے کہ یہ لکھی ہوئی بات کیا تھی؟ بعض نے کہا کہ اس سے مال غنیمت کی حلت مراد ہے یعنی چونکہ یہ نوشتۂ تقدیر تھا کہ مسلمانوں کے لئے مال غنیمت حلال ہوگا، اس لئے تم نے فدیہ لے کر ایک جائز کام ہی کیا ہے ۔
    اگر ایسا نہ ہوتا تو فدیہ لینے کی وجہ سے تمہیں عذاب عظیم پہنچتا ۔
    بعض نے اہل بدر کی مغفرت اس سےمراد لی ہے، بعض نے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی موجودگی کو عذاب سے مانع ہونا مراد لیا ہے وغیرہ۔
    ( تفصیل کے لئے دیکھئے فتح القدیر )

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ