Wa minan naasi many yaqoolu aamannaa billaahi faizaaa ooziya fil laahi ja`ala fitnatan naasi ka`azaabil laahi wa la`in jaaa`a nasrum mir Rabbika la yaqoolunna innaa kunnaa ma`akum; awa laisal laahu bi a`lama bimaa fee surdooril `aalameen
ترجمہ (جالندھری)
اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم خدا پر ایمان لائے جب اُن کو خدا (کے رستے) میں کوئی ایذا پہنچتی ہے تو لوگوں کی ایذا کو (یوں) سمجھتے ہیں جیسے خدا کا عذاب۔ اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے مدد پہنچے تو کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ تھے۔ کیا جو اہل عالم کے سینوں میں ہے خدا اس سے واقف نہیں؟
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ فَإِذَا أُوذِيَ فِي اللَّهِ﴾ أي: طاعتِه والإسلامِ ﴿جَعَلَ فِتْنَةَ﴾ أي: عذابَ ﴿النَّاسِ﴾ إياهُ هنا ﴿كَعَذَابِ اللَّهِ﴾ فساوى بين العذابَين، فخافَ العاجلَ، وأهملَ الآجلَ، وهم ناسٌ كانوا يُؤمنون بألسنتهم، فإذا مسَّهم أذىً من الكفار، صرَفَهم عن الإيمان ﴿وَلَئِن جَاء نَصْرٌ مِّن رَّبِّكَ﴾ دولةٌ للمؤمنين ﴿لَيَقُولُنَّ﴾ أي: المرتدُّون: ﴿إِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ﴾ على دينكم، ولكنَّا أُكرِهنا على الكفر، فقال تعالى تكذيبًا لهم: ﴿أَوَلَيْسَ اللَّهُ بِأَعْلَمَ بِمَا فِي صُدُورِ الْعَالَمِين﴾ من الإيمانِ والكفر؟!
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو زبانی کہتے ہیں کہ ہم ایمان ﻻئے ہیں لیکن جب اللہ کی راه میں کوئی مشکل آن پڑتی ہے تو لوگوں کی ایذا دہی کو اللہ تعالیٰ کے عذاب کی طرح بنا لیتے ہیں۱ ، ہاں اگر اللہ کی مدد آجائے<br>۲ تو پکار اٹھتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھی ہی ہیں<br>۳ کیا دنیا جہان کے سینوں میں جو کچھ ہے اس سے اللہ تعالیٰ دانا نہیں ہے؟<br>۴
حواشی
(1) اس میں اہل نفاق یا کمزور ایمان والوں کا حال بیان کیا گیا ہے کہ ایمان کی وجہ سے انہیں ایذا پہنچتی ہے تو عذاب الٰہی کی طرح وہ ان کے لیے ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ نتیجتاً وہ ایمان سے پھر جاتے اور دین عوام کو اختیار کر لیتے ہیں۔(2) یعنی مسلمانوں کو فتح وغلبہ نصیب ہو جائے۔
(3) یعنی تمہارے دینی بھائی ہیں۔ یہ وہی مضمون ہے جو دوسرے مقام پر اس طرح بیان فرمایا گیا ہے کہ وہ لوگ تمہیں دیکھتے رہتے ہیں، اگر تمہیں اللہ کی طرف سے فتح ملتی ہے، تو کہتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے؟ اور اگر حالات کافروں کے لیے کچھ سازگار ہوتے ہیں تو کافروں سے جاکر کہتے ہیں کہ کیا ہم نے تم کو گھیر نہیں لیا تھا اور مسلمانوں سے تم کو نہیں بچایا تھا۔ (النساء: 141)
(4) یعنی کیا اللہ ان باتوں کو نہیں جانتا جو تمہارے دلوں میں ہے اور تمہارے ضمیروں میں پوشیدہ ہے۔ گو تم زبان سے مسلمانوں کا ساتھ ہونا ظاہر کرتے ہو۔