أَوَلَمْ يَرَوْا۟ كَيْفَ يُبْدِئُ اللَّهُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥٓ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ ١٩
Awa lam yaraw kaifa yubdi`ul laahul khalqa summa yu`eeduh; inna zaalika `alal laahi yaseer
ترجمہ (جالندھری)
کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا کس طرح خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا پھر (کس طرح) اس کو بار بار پیدا کرتا رہتا ہے۔ یہ خدا کو آسان ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَوَلَمْ يَرَوْا﴾ بالدلائلِ والنَّظر ﴿كَيْفَ يُبْدِئُ اللَّهُ الْخَلْقَ﴾ يخلقُه ابتداءً نطفةً، ثم علقةً، ثم مضغةً، ثم شخصاً سويّاً، ثم يُميتُه ﴿ثُمَّ يُعِيدُهُ﴾ حيًّا وقتَ البعثِ ﴿إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِير﴾ لا يفتقرُ في فعلِه إلى شيء.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ مخلوق کی ابتدا کس طرح اللہ نے کی پھر اللہ اس کا اعاده کرے گا۱ ، یہ تو اللہ تعالیٰ پر بہت ہی آسان ہے.<br>۲
حواشی
(1) توحید ورسالت کے اثبات کے بعد، یہاں سے معاد (آخرت) کا اثبات کیا جارہا ہے جس کا کفار انکار کرتے تھے۔ فرمایا پہلی مرتبہ پیدا کرنے والا بھی وہی ہے جب تمہارا سرے سے وجود ہی نہیں تھا، پھر تم دیکھنے سننے اور سمجھنے والے بن گئے اور پھر جب مرکر تم مٹی میں مل جاؤ گے، بظاہر تمہارا نام ونشان تک نہیں رہے گا، اللہ تعالیٰ تمہیں دوبارہ زندہ فرمائے گا۔(2) یعنی یہ بات چاہے تمہیں کتنی ہی مشکل لگے، اللہ کے لیے بالکل آسان ہے۔