قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ العنکبوت

سورۃ العنکبوت آیت ۲۵ کی تفسیر

Surah Ankabut Ayat 25 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَقَالَ إِنَّمَا اتَّخَذْتُم مِّن دُونِ اللَّهِ أَوْثَٰنًا مَّوَدَّةَ بَيْنِكُمْ فِى الْحَيَوٰةِ الدُّنْيَا ۖ ثُمَّ يَوْمَ الْقِيَٰمَةِ يَكْفُرُ بَعْضُكُم بِبَعْضٍ وَيَلْعَنُ بَعْضُكُم بَعْضًا وَمَأْوَىٰكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّٰصِرِينَ ٢٥

Wa qaala innamat takhaz tum min doonil laahi awsaanam mawaddata bainikum fil hayaatid dunyaa summa yawmal qiyaamati yakfuru ba`dukum biba `dinw wa yal`anu ba`dukum ba`danw-wa yal`anu ba`dukum ba`danw wa maa waakumun Naaru wa maa lakum min naasireen

ترجمہ (جالندھری)

اور ابراہیم نے کہا کہ تم جو خدا کو چھوڑ کر بتوں کو لے بیٹھے ہو تو دنیا کی زندگی میں باہم دوستی کے لئے (مگر) پھر قیامت کے دن تم ایک دوسرے (کی دوستی) سے انکار کر دو گے اور ایک دوسرے پر لعنت بھیجو گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہوگا اور کوئی تمہارا مددگار نہ ہوگا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَقَالَ﴾ إبراهيمُ لقومه: ﴿إِنَّمَا اتَّخَذْتُم مِّن دُونِ اللَّهِ أَوْثَانًا مَّوَدَّةَ بَيْنِكُمْ﴾ معناه: إنما اتَّخذتُم هذه الأوثانِ مودةً بينكم ﴿فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ تتوادُّون على عبادتِها في الدنيا ﴿ثُمَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُ بَعْضُكُم بِبَعْضٍ﴾ أي: يتبرَّأُ القادةُ من الأتباعِ ﴿وَيَلْعَنُ بَعْضُكُم بَعْضًا﴾ المعنى: يلعنُ الأتباعُ القادةَ ﴿وَمَأْوَاكُمُ﴾ جميعًا؛ العابدونَ والمَعبودونَ، والتابِعون والمَتبوعون ﴿النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّاصِرِين﴾ يُخلِّصونكم منها.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

(حضرت ابراہیم علیہ السلام نے) کہا کہ تم نے جن بتوں کی پرستش اللہ کے سوا کی ہے انہیں تم نے اپنی آپس کی دنیوی دوستی کی بنا ٹھہرا لی ہے۱ ، تم سب قیامت کے دن ایک دوسرے سے کفر کرنے لگو گے<br>۲ اور ایک دوسرے پر لعنت کرنے لگو گے۔ اور تمہارا سب کا ٹھکانہ دوزخ ہوگا اور تمہارا کوئی مددگار نہ ہوگا.

حواشی

(1) یعنی یہ تمہارے قومی بت ہیں جو تمہاری اجتماعیت اور آپس کی دوستی کی بنیاد ہیں۔ اگر تم ان کی عبادت چھوڑ دو تو تمہاری قومیت اور دوستی کا شیرازہ بکھر جائے گا۔
(2) یعنی قیامت کے دن تم ایک دوسرے کا انکار اور دوستی کے بجائے ایک دوسرے پر لعنت کرو گے اور تابع ، متبوع کو ملامت اور متبوع، تابع سے بیزاری کا اظہار کریں گے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ