۞ فَـَٔامَنَ لَهُۥ لُوطٌ ۘ وَقَالَ إِنِّى مُهَاجِرٌ إِلَىٰ رَبِّىٓ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ٢٦
Fa aamana lahoo Loot; wa qaala innee mauhajirun ilaa Rabbee innahoo Huwal `Azeezul Hakeem
ترجمہ (جالندھری)
پس اُن پر (ایک) لوط ایمان لائے اور (ابراہیم) کہنے لگے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں۔ بیشک وہ غالب حکمت والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَآمَنَ لَهُ﴾ أي: لإبراهيمَ ﴿لُوطٌ وَقَالَ﴾ إبراهيمُ: ﴿إِنِّي مُهَاجِرٌ إِلَى﴾ حيثُ أمرَني ﴿رَبِّي﴾ بالهجرة إليه ﴿إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ﴾ الذي يمنعُني من أعدائي ﴿الْحَكِيم﴾ الذي يأمرُني بما فيه صلاحي.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پس حضرت ابراہیم (علیہ السلام) پر حضرت لوط (علیہ السلام) ایمان ﻻئے۱ اور کہنے لگے کہ میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرنے واﻻ ہوں<br>۲۔ وه بڑا ہی غالب اور حکیم ہے.
حواشی
(1) حضرت لوط (عليه السلام) ، حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے برادر زاد تھے، یہ حضرت ابراہیم (عليه السلام) پر ایمان لائے، بعد میں ان کو بھی (سدوم) کے علاقے میں نبی بنا کر بھیجا گیا۔(2) یہ حضرت ابراہیم (عليه السلام) نے کہا اور بعض کے نزدیک حضرت لوط (عليه السلام) نے۔ اور بعض کہتے ہیں دونوں نے ہی ہجرت کی۔ یعنی جب ابراہیم (عليه السلام) اور ان پر ایمان لانے والے لوط (عليه السلام) کے لیے اپنے علاقے، (كوثى) میں، جو حران کی طرف جاتے ہوئے کوفے کی ایک بستی تھی، اللہ کی عبادت کرنی مشکل ہوگئی تو وہاں سے ہجرت کرکےشام کے علاقےمیں چلے گئے۔ تیسری، ان کے ساتھ حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی اہلیہ سارہ تھیں۔