قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ العنکبوت

سورۃ العنکبوت آیت ۳۳ کی تفسیر

Surah Ankabut Ayat 33 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلَمَّآ أَن جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِىٓءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالُوا۟ لَا تَخَفْ وَلَا تَحْزَنْ ۖ إِنَّا مُنَجُّوكَ وَأَهْلَكَ إِلَّا امْرَأَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغَٰبِرِينَ ٣٣

Wa lammaaa an jaaa`at Rusulunaa Lootan seee`a bihim wa daaqa bihim zar`anw wa qaaloo laa takhaf wa laa tahzan innaa munajjooka wa ahlaka illam ra ataka kaanat minal ghaabireen

ترجمہ (جالندھری)

اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ اُن (کی وجہ) سے ناخوش اور تنگ دل ہوئے۔ فرشتوں نے کہا کچھ خوف نہ کیجئے۔ اور نہ رنج کیجئے ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچالیں گے مگر آپ کی بیوی کہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَلَمَّا أَن جَاءتْ رُسُلُنَا لُوطًا﴾ ظنَّ أنهم من الإنسِ ﴿سِيءَ بِهِمْ﴾ فاجأَتْه المساءةُ والغمُّ؛ خيفةً عليهم من قومِه ﴿وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا﴾ أصلُ ضيقِ الذِّراع: تحمُّل ما لا يُطاق، والمعنى: اغتمَّ غمًّا شديدًا؛ خوفًا أن يخبُثَ قومُه بهم ﴿وَقَالُوا﴾ يعني: الملائكةَ: ﴿لاَ تَخَفْ﴾ علينا ﴿وَلاَ تَحْزَنْ﴾ بإهلاكِنا إيَّاهم ﴿إِنَّا مُنَجُّوكَ وَأَهْلَكَ إِلاَّ امْرَأَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِين﴾.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

پھر جب ہمارے قاصد لوط (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو وه ان کی وجہ سے غمگین ہوئے اور دل ہی دل میں رنج کرنے لگے۱ ۔ قاصدوں نے کہا آپ نہ خوف کھایئے نہ آزرده ہوں، ہم آپ کو مع آپ کے متعلقین کے بچالیں گے مگر آپ کی<br>۲ بیوی کہ وه عذاب کے لیے باقی ره جانے والوں میں سے ہوگی.

حواشی

(1) سِيءَ بِهِمْ کے معنی ہیں۔ ان کے پاس ایسی چیز آئی جو انہیں بری لگی اور اس سے ڈر گئے۔ اس لیے کہ لوط (عليه السلام) نے ان فرشتوں کو، جو انسانی شکل میں آئے تھے، انسان ہی سمجھا۔ ڈرے اپنی قوم کی عادت بد اور سرکشی کی وجہ سے کہ ان خوبصورت مہمانوں کی آمد کا علم اگر انہیں ہوگیا تو وہ ان سے زبردستی بےحیائی کا ارتکاب کریں گے، جس سے میری رسوائی ہوگی۔ ضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا یہ کنایہ ہے عاجزی سے۔ جیسے ضَاقَتْ يَدُهُ (ہاتھ کا تنگ ہونا) کنایہ ہے فقر سے۔ یعنی ان خوش شکل مہمانوں کو بدخصلت قوم سے بچانے کی کوئی تدبیر انہیں نہیں سوجھی، جس کی وجہ سے وہ غمگین اور دل ہی دل میں پریشان تھے۔
(2) فرشتوں نے حضرت لوط (عليه السلام) کی اس پریشانی اور غم وحزن کی کیفیت کو دیکھا تو انہیں تسلی دی، اور کہا کہ آپ کوئی خوف اور حزن نہ کریں، ہم اللہ کی طرف سے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں۔ ہمارا مقصد آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو، سوائے آپ کی بیوی کے، نجات دلانا ہے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ