Innaa munziloona `alaaa ahli haazihil qaryati rijzam minas samaaa`i bimaa kaanoo yafsuqoon
ترجمہ (جالندھری)
ہم اس بستی کے رہنے والوں پر اس سبب سے کہ یہ بدکرداری کرتے رہے ہیں آسمان سے عذاب نازل کرنے والے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنَّا مُنزِلُونَ عَلَى أَهْلِ هَذِهِ الْقَرْيَةِ رِجْزًا﴾ عذابًا ﴿مِّنَ السَّمَاء بِمَا كَانُوا يَفْسُقُون﴾ بسببِ فِسْقِهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ہم اس بستی والوں پر آسمانی عذاب نازل کرنے والے ہیں۱ اس وجہ سے کہ یہ بےحکم ہو رہے ہیں.
حواشی
(1) اس آسمانی عذاب سے وہی عذاب مراد ہے جس کے ذریعے سے قوم لوط کو ہلاک کیا گیا۔
کہا جاتا ہے کہ جبرائیل (عليه السلام) نے ان کی بستیوں کو زمین سے اکھیڑا آسمان کی بلندیوں تک لے گئے، پھر ان کو ان ہی پر الٹا دیا گیا، اس کے بعد کھنگر پتھروں کی بارش ان پر ہوئی اور اس جگہ کو سخت بدبودار بحیرہ (چھوٹے سمندر) میں تبدیل کر دیا گیا۔
(ابن کثیر)