وَقَٰرُونَ وَفِرْعَوْنَ وَهَٰمَٰنَ ۖ وَلَقَدْ جَآءَهُم مُّوسَىٰ بِالْبَيِّنَٰتِ فَاسْتَكْبَرُوا۟ فِى الْأَرْضِ وَمَا كَانُوا۟ سَٰبِقِينَ ٣٩
Wa Qaaroona wa Fir`awna wa haamaana wa laqad jaaa`ahum Moosa bilbaiyinaati fastakbaroo fil ardi wa maa kaanoo saabiqeen
ترجمہ (جالندھری)
اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی (ہلاک کر دیا) اور اُن کے پاس موسٰی کھلی نشانی لےکر آئے تو وہ ملک میں مغرور ہوگئے اور ہمارے قابو سے نکل جانے والے نہ تھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَقَارُونَ وَفِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَلَقَدْ﴾ أي: وأهلَكْناهم ﴿وَلَقَدْ جَاءهُم مُّوسَى بِالْبَيِّنَاتِ﴾ والـــدّلالاتِ ﴿فَاسْتَكْبَرُوا فِي الأَرْضِ وَمَا كَانُوا سَابِقِين﴾ فائتينَ عذابَنا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی، ان کے پاس حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کھلے کھلے معجزے لے کر آئے تھے۱ پھر بھی انہوں نے زمین میں تکبر کیا لیکن ہم سے آگے بڑھنے والے نہ ہو سکے.<br>۲
حواشی
(1) یعنی دلائل ومعجزات کا کوئی اثر ان پر نہیں ہوا، اور بدستور متکبر بنے رہے یعنی ایمان وتقویٰ اختیار کرنے سے گریز کیا۔(2) یعنی ہماری گرفت سے بچ کر نہیں جاسکے اور ہمارے عذاب کے شکنجے میں آکر رہے۔ ایک دوسرا ترجمہ ہے کہ یہ کفر میں سبقت کرنے والے نہیں تھے بلکہ ان سے پہلے بھی بہت سی امتیں گزر چکی ہیں جنہوں نے اسی طرح کفر وعناد کا راستہ اختیار کیے رکھا تھا۔