Masalul lazeenat takhazoo min doonil laahi awliyaaa`a kamasalil `ankaboot, ittakhazat baitaa; wa inna awhanal buyooti la baitul `ankaboot; law kaanoo ya`lamoon
ترجمہ (جالندھری)
جن لوگوں نے خدا کے سوا (اوروں کو) کارساز بنا رکھا ہے اُن کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وہ بھی ایک (طرح کا) گھر بناتی ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تمام گھروں سے کمزور مکڑی کا گھر ہے کاش یہ (اس بات کو) جانتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثمّ ضرب تعالى مثلًا للأصنامِ وعابديها، فقال: ﴿مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاء﴾ يعني: الأصنامَ، يرجون نفعَها ونصرَها ﴿كَمَثَلِ الْعَنكَبُوتِ اتَّخَذَتْ بَيْتًا﴾ تأوي إليه، وهو في غايةِ الضَّعف، لا يدفعُ عنها حرًّا ولا بردًا، وكذلك الأوثانُ لا تملِكُ لعابديها نفعًا ولا ضرًّا ﴿وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنكَبُوتِ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُون﴾ أن نفعَهم بمعبوديهم كنفعِ العنكبوتِ ببيتها، لَمَا عبَدُوهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا اور کارساز مقرر کر رکھے ہیں ان کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وه بھی ایک گھر بنا لیتی ہے، حاﻻنکہ تمام گھروں سے زیاده بودا گھر مکڑی کا گھر ہی ہے۱ ، کاش! وه جان لیتے.
حواشی
(1) یعنی جس طرح مکڑی کا جالا (گھر) نہایت بودا، کمزور اور ناپائیدار ہوتا ہے، ہاتھ کے ادنیٰ سے اشارے سے وہ نابود ہو جاتا ہے۔
اللہ کے سوا دوسروں کو اپنا معبود، حاجت روا اور مشکل کشا سمجھنا بھی بالکل ایسا ہی، یعنی بالکل بے فائدہ ہے، کیونکہ وہ بھی کسی کے کام نہیں آسکتے۔
اس لیے غیر اللہ کے سہارے بھی مکڑی کے جالے کی طرح یکسر ناپائیدار ہیں۔
اگر یہ پائیدار یا نفع بخش ہوتے تو یہ معبود گزشتہ اقوام کو تباہی سے بچا لیتے۔
لیکن دنیا نے دیکھ لیا کہ وہ انہیں نہیں بچا سکے۔