Awa lam yakfihim annaaa anzalnaa `alaikal kitaaba yutlaa `alaikhim; inna fee zaalika larahmatanw wa zikraa liqawminy yu`minoon
ترجمہ (جالندھری)
کیا اُن لوگوں کے لئے یہ کافی نہیں کہ ہم نے تم پر کتاب نازل کی جو اُن کو پڑھ کر سنائی جاتی ہے۔ کچھ شک نہیں کہ مومن لوگوں کے لیے اس میں رحمت اور نصیحت ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ﴾ القرآنَ ﴿يُتْلَى عَلَيْهِمْ﴾ بصِدْقكَ، وهو أعظمُ الآيات؛ لأنه ثابتٌ على مرورِ الأيام، بخلافِ سائرِ الآيات؛ فإنَّها انعدمَتْ ﴿إِنَّ فِي ذَلِكَ﴾ القرآن الذي هو آيةٌ مستمرَّة ﴿لَرَحْمَةً وَذِكْرَى﴾ تذكيرًا ﴿لِقَوْمٍ يُؤْمِنُون﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کیا انہیں یہ کافی نہیں؟ کہ ہم نے آپ پر کتاب نازل فرما دی جو ان پر پڑھی جا رہی ہے۱ ، اس میں رحمت (بھی) ہے اور نصیحت (بھی) ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان والے ہیں.<br>۲
حواشی
(1) یعنی وہ نشانیاں طلب کرتے ہیں۔ کیا ان کے لئےبطور نشانی یہ قرآن کافی نہیں ہے جو ہم نے آپ پر نازل کی ہے اور جس کی بابت انہیں چیلنج دیا گیا ہے کہ اس جیسا قرآن لا کر دکھائیں یا کوئی ایک سورت ہی بنا کر پیش کر دیں۔ جب قرآن کی اس معجز ہ نمائی کےباوجود یہ قرآن پر ایمان نہیں لا رہے ہیں تو حضرت موسیٰ وعیسیٰ علیہما السلام کی طرح انہیں معجزے دکھا بھی دیئے جائیں تو ان پر یہ کون سا ایمان لے آئیں گے؟(2) یعنی ان لوگوں کے لئےجو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ قرآن اللہ کی طرف سے آیا ہے، کیونکہ وہی اس سے متمتع اور فیض یاب ہوتے ہیں۔