اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦ وَيَقْدِرُ لَهُۥٓ ۚ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ ٦٢
Allaahu yabsutur rizqa limany yashaaa`u min `ibaadihee wa yaqdiru lah; innal laaha bikulli shai`in Aleem
ترجمہ (جالندھری)
خدا ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزی فراخ کر دیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے بیشک خدا ہر چیز سے واقف ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاء مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ﴾ أي: يُضَيِّق ﴿لَهُ إِنَّ اللَّـهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ﴾ ومنها: ما يُصلح العبادَ، وما يُفسِدُهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے فراخ روزی دیتا ہے اور جسے چاہے تنگ۱ ۔ یقیناً اللہ تعالیٰ ہر چیز کا جاننے واﻻ ہے.<br>۲
حواشی
(1) یہ مشرکین کے اعتراض کا جواب ہے جو وہ مسلمانوں پر کرتے تھے کہ اگر تم حق پر ہوتو پھر غریب اور کمزور کیوں ہو؟ اللہ نے فرمایا کہ رزق کی کشادگی اور کمی اللہ کے اختیار میں ہے وہ اپنی حکمت ومشیت کے مطابق جس کو چاہتا ہے کم یا زیادہ دیتا ہے، اس کا تعلق اس کی رضا مندی یا غضب سے نہیں ہے۔(2) اس کو بھی وہی جانتا ہے کہ زیادہ رزق کس کے لئے بہتر ہے اور کس کے لئے نہیں؟