Wa la`in sa altahum man khalaqas samaawaati wal arda wa sakhkharash shamsa wal qamara la yaqoolunnal laahu fa ann yu`fakoon
ترجمہ (جالندھری)
اور اگر اُن سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا۔ اور سورج اور چاند کو کس نے (تمہارے) زیر فرمان کیا تو کہہ دیں گے خدا نے۔ تو پھر یہ کہاں اُلٹے جا رہے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَئِن سَأَلْتَهُم﴾ يعني: كفارَ مكةَ: ﴿مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ﴾ لِمَا تقرَّر في العقولِ من وجوبِ انتهاء المُمكِنات إلى واحدٍ واجبِ الوجود، وإن اعترَفوا بذلك، فقل: ﴿فَأَنَّى﴾ أي: فكيف ﴿يُؤْفَكُون﴾ يُصرَفون عن طاعتِه وتوحيدِه، مع اعترافهم أنه خالقُ الأشياءِ العظامِ التي هي دلائلُ القدرة؟! والاستفهامُ فيه للتوبيخِ والتقريعِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ زمین وآسمان کا خالق اور سورج چاند کو کام میں لگانے واﻻ کون ہے؟ تو ان کا جواب یہی ہوگا کہ اللہ تعالیٰ۱ ، پھر کدھر الٹے جا رہے ہیں.<br>۲
حواشی
(1) یعنی یہ مشرکین، جو مسلمانوں کو محض توحید کی وجہ سے ایذائیں پہنچا رہے ہیں، ان سے اگر پوچھا جائے کہ آسمان وزمین کو عدم سےوجود میں لانے والا اور سورج اور چاند کو اپنے اپنے مدار پر چلانے والا کون ہے؟ تو وہاں یہ اعتراف کیے بغیر انہیں چارہ نہیں ہوتا کہ یہ سب کچھ کرنے والا اللہ ہے۔(2) یعنی دلائل واعتراف کے باوجود حق سے یہ اعراض اور گریز باعث تعجب ہے۔