وَكَأَيِّن مِّن دَآبَّةٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَهَا اللَّهُ يَرْزُقُهَا وَإِيَّاكُمْ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ٦٠
Wa ka ayyim min daaabbatil laa tahmilu riqqahaa; al laahu yarzuquhaa wa iyyaakum; wa Huwas Samee`ul Aleem
ترجمہ (جالندھری)
اور بہت سے جانور ہیں جو اپنا رزق اُٹھائے نہیں پھرتے خدا ہی ان کو رزق دیتا ہے اور تم کو بھی۔ اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَكَأَيِّن﴾ أي: وكم ﴿مِن دَابَّةٍ﴾ هي كلُّ نفسٍ تدبُّ على الأرض من الحيوانِ ﴿لاَ تَحْمِلُ رِزْقَهَا﴾ لا تُطيق حملَه؛ ضعفًا عن حملِه وكسبِه ﴿اللَّهُ يَرْزُقُهَا وَإِيَّاكُمْ﴾ حيثُ كنتُم ﴿وَهُوَ السَّمِيعُ﴾ لقولكم: لا نجِدُ ما نُنفقُ في المدينة ﴿الْعَلِيم﴾ بما في ضمائرِكم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور بہت سے۱ جانور ہیں جو اپنی روزی اٹھائے نہیں پھرتے<br>۲، ان سب کو اور تمہیں بھی اللہ تعالیٰ ہی روزی دیتا ہے<br>۳، وه بڑا ہی سننے جاننے واﻻ ہے.<br>۴
حواشی
(1) كَأَيِّنْ میں کاف تشبیہ کا ہے اور معنی ہیں کتنے ہی یا بہت سے۔(2) کیونکہ اٹھا کر لے جانے کی ان میں ہمت ہی نہیں ہوتی، اسی طرح وہ ذخیرہ بھی نہیں کر سکتے۔ مطلب یہ ہے کہ رزق کسی خاص جگہ کے ساتھ مختص نہیں ہے بلکہ اللہ کا رزق اپنی مخلوق کے لئے عام ہے وہ جو بھی ہو اور جہاں بھی ہو بلکہ اللہ تعالیٰ نےہجرت کو جانے والے صحابہ (رضي الله عنهم) کو پہلے سے کہیں زیادہ وسیع اور پاکیزہ رزق عطا فرمایا، نیز تھوڑے ہی عرصے کے بعد انہیں عرب کے متعدد علاقوں کا حکمران بنا دیا۔ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ أَجْمَعِينَ.
(3) یعنی کمزور ہے یا طاقت ور، اسباب ووسائل سے بہرہ ور ہے یا بے بہرہ، اپنے وطن میں ہے یا مہاجر اور بے وطن، سب کا روزی رساں وہی اللہ ہے جو چیونٹی کو زمین کے کونوں کھدروں میں، پرندوں کو ہواؤں میں اور مچھلیوں اور دیگر آبی جانوروں کو سمندر کی گہرائیوں میں روزی پہنچاتا ہے۔ اس موقع پر مطلب یہ ہے کہ فقر وفاقہ کا ڈر ہجرت میں رکاوٹ نہ بنے، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری اور تمام مخلوقات کی روزی کا ذمے دار ہے۔
(4) وہ جاننے والا ہے تمہارے اعمال وافعال کو اور تمہارے ظاہر وباطن کو، اس لئے صرف اسی سے ڈرو، اس کے سوا کسی سے مت ڈرو! اسی کی اطاعت میں سعادت وکمال ہے اور اس کی معصیت میں شقاوت ونقصان۔