Awalam yaraw annaa ja`alnaa haraman aaminanw wa yutakhattafun naasu min haw lihim; afabil baatili yu`minoona wa bini`matil laahi yakfuroon
ترجمہ (جالندھری)
کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے حرم کو مقام امن بنایا ہے اور لوگ اس کے گرد ونواح سے اُچک لئے جاتے ہیں۔ کیا یہ لوگ باطل پر اعتقاد رکھتے ہیں اور خدا کی نعمتوں کی ناشکری کرتے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَوَلَمْ يَرَوْا﴾ أهلُ مكةَ ﴿أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا آمِنًا﴾ يأمنونَ فيه ﴿وَيُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ﴾ كانت العربُ حولَ مكةَ يغزو بعضُهم بعضًا، وأهلُ مكةَ آمنون ﴿أَفَبِالْبَاطِلِ﴾ الأصنامِ والشياطين ﴿يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَةِ اللَّهِ﴾ محمدٍ صلى الله عليه وسلم والإسلامِ ﴿يَكْفُرُون﴾؟! وهذا تذكيرٌ لأهلِ مكة.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے حرم کو با امن بنا دیا ہے حاﻻنکہ ان کے اردگرد سے لوگ اچک لیے جاتے ہیں۱ ، کیا یہ باطل پر تو یقین رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر ناشکری کرتے ہیں.<br>۲
حواشی
(1) اللہ تعالیٰ اس احسان کا تذکرہ فرما رہاہے جو اہل مکہ پر اس نے کیا کہ ہم نے ان کے حرم کو امن والا بنایا جس میں اس کے باشندے قتل وغارت، اسیری، لوٹ مار وغیرہ سے محفوظ ہیں، جب کہ عرب کے دوسرےعلاقے اس امن وسکون سے محروم ہیں قتل وغارت گری ان کے ہاں معمول اور آئے دن کا مشغلہ ہے۔(2) یعنی کیا اس نعمت کا شکر یہی ہے کہ وہ اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرائیں، اور جھوٹے معبودوں اور بتوں کی پرستش کرتے رہیں۔ اس احسان کا اقتضا تو یہ تھا کہ وہ صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے اور اس کے پیغمبر (صلى الله عليه وسلم) کی تصدیق کرتے۔