قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الاعراف

سورۃ الاعراف آیت ۱۴۵ کی تفسیر

Surah Araf Ayat 145 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَكَتَبْنَا لَهُۥ فِى الْأَلْوَاحِ مِن كُلِّ شَىْءٍ مَّوْعِظَةً وَتَفْصِيلًا لِّكُلِّ شَىْءٍ فَخُذْهَا بِقُوَّةٍ وَأْمُرْ قَوْمَكَ يَأْخُذُوا۟ بِأَحْسَنِهَا ۚ سَأُو۟رِيكُمْ دَارَ الْفَٰسِقِينَ ١٤٥

Wa katabnaa lahoo fil alwaahi minkulli shai`immaw `izaanw wa tafseelal likulli shai`in fakhuzhaa biquwwatinw waamur qawmaka yaakhuzoo bi ahsanihaa; wa ooreekum daaral faasiqeen

ترجمہ (جالندھری)

اور ہم نے (تورات) کی تختیوں میں ان کے لیے ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی پھر (ارشاد فرمایا کہ) اسے زور سے پکڑے رہو اور اپنی قوم سے بھی کہہ دو کہ ان باتوں کو جو اس میں (مندرج ہیں اور) بہت بہتر ہیں پکڑے رہیں۔ میں عنقریب تم کو نافرمان لوگوں کا گھر دکھاؤں گا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَكَتَبْنَا لَهُ﴾ أي: لموسى ﴿فِي الأَلْوَاحِ مِن كُلِّ شَيْءٍ﴾ ممَّا أُمروا به، ونُهوا عنه ﴿مَّوْعِظَةً﴾ تذكيرًا وتحذيرًا ممَّا يُـخافُ عاقبتُه ﴿وَتَفْصِيلاً لِّكُلِّ شَيْءٍ﴾ تبيينًا لكلِّ ما يحتاجون في دينهم إليه ﴿فَخُذْهَا﴾ أي: الألواحَ ﴿بِقُوَّةٍ﴾ بجدٍّ واجتهادٍ ﴿وَأْمُرْ قَوْمَكَ يَأْخُذُواْ بِأَحْسَنِهَا﴾ بالأحسنِ منها كالعفوِ؛ فهو أحسنُ من القصاص، والصبرُ أحسنُ من الانتصار ﴿سَأُرِيكُمْ دَارَ الْفَاسِقِين﴾ دارَ فرعونَ وقومِه بمصرَ خاويةً على عروشِها.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور ہم نے چند تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل ان کو لکھ کر دی۱ ، تم ان کو پوری طاقت سے پکڑ لو اور اپنی قوم کو حکم کرو کہ ان کے اچھے اچھے احکام پر عمل کریں<br>۲، اب بہت جلد تم لوگوں کو ان بے حکموں کا مقام دکھلاتا ہوں۔<br>۳

حواشی

(1) گویا تورات تختیوں کی شکل میں عطا فرمائی گئی جس میں ان کے لیے دینی احکام، امر ونہی اور ترغیب وترہیب کی پوری تفصیل تھی ۔
(2) یعنی رخصتوں کی ہی تلاش میں نہ رہیں جیسا کہ سہولت پسندوں کا حال ہوتا ہے ۔
(3) مقام (دار) سے مراد یا تو انجام یعنی ہلاکت ہے یا اس کا مطلب ہے کہ فاسقوں کے ملک پر تمہیں حکمرانی عطا کروں گا اور اس سے مراد ملک شام ہے جس پر اس وقت عمالقہ کی حکمرانی تھی ۔ جو اللہ کے نافرمان تھے ۔ (ابن کثیر)
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ