Falammaa `ataw `ammmaa nuhoo `anhu qulna lahum kkoonoo qiradatan khaasi`een
ترجمہ (جالندھری)
غرض جن اعمال (بد) سے ان کو منع کیا گیا تھا جب وہ ان (پراصرار اور ہمارے حکم سے) گردن کشی کرنے لگے تو ہم نے ان کو حکم دیا کہ ذلیل بندر ہوجاؤ
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَلَمَّا عَتَوْاْ﴾ تجبَّروا ﴿عَن مَّا نُهُواْ عَنْهُ﴾ من الصيدِ، فلم يمتثلوا النهيَ ﴿قُلْنَا لَهُمْ كُونُواْ قِرَدَةً خَاسِئِين﴾ مُبْعَدِينَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یعنی جب وه، جس کام سے ان کو منع کیا گیا تھا اس میں حد سے نکل گئے تو ہم نے ان کو کہہ دیا تم ذلیل بندر بن جاؤ۔۱
حواشی
(1) ”عَتَوْا“ کے معنی ہیں، جنہوں نے اللہ کی نافرمانی میں حد سے تجاوز کیا۔
مفسرین کے درمیان اس امر میں اختلاف ہے کہ نجات پانے والے صرف وہی تھے، جو منع کرتے تھے اور باقی دونوں عذاب الٰہی کی زد میں آئے؟ یا زد میں آنے والے صرف معصیت کار تھے؟ اور باقی دو جماعتیں نجات پانے والی تھیں؟ امام ابن کثیر نے دوسری رائے کو ترجیح دی ہے۔