Fawaswasa lahumash Shaitaanu liyubdiya lahumaa maa wooriya `anhumaa min saw aatihimaa wa qaala maa nahaakumaa Rabbukumaa `an haazihish shajarati illaaa an takoonaa malakaini aw takoonaa minal khaalideen
ترجمہ (جالندھری)
تو شیطان دونوں کو بہکانے لگا تاکہ ان کی ستر کی چیزیں جو ان سے پوشیدہ تھیں کھول دے اور کہنے لگا کہ تم کو تمہارے پروردگار نے اس درخت سے صرف اس لیے منع کیا ہے کہ کہ تم فرشتے نہ بن جاؤ یا ہمیشہ جیتے نہ رہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَوَسْوَسَ لَهُمَا الشَّيْطَانُ﴾ ألقى في أنفسِهما سِرًّا ﴿لِيُبْدِيَ لَهُمَا مَا وُورِيَ﴾ بواوين، الأُولى مضمومةٌ، المعنى: زَيَّنَ لهما ما نُهِيا عنه؛ ليكشفَ لهما ما سُتِرَ ﴿عَنْهُمَا مِن سَوْآتِهِمَا﴾ عَوْراتِهما؛ أي: فعلَ ذلكَ بهما ليُريَهما ما يَسوءُهما، ولذلك سُمِّيت سوءَةً، وفي هذا دليلٌ على أن كشفَ العورةِ في غايةِ القُبْحِ في كلِّ زمانٍ، ثم بيَّن الوسوسةَ فقال: ﴿وَقَالَ﴾ يعني: إبليسُ لآدمَ وحواءَ: ﴿مَا نَهَاكُمَا رَبُّكُمَا عَنْ هَـذِهِ الشَّجَرَةِ إِلاَّ أَن تَكُونَا﴾ أي: إلا كراهةَ أن تكونا ﴿مَلَكَيْنِ﴾ من جنسِ الملائكة ﴿أَوْ تَكُونَا مِنَ الْخَالِدِين﴾ الباقينَ في الجنةِ لا تموتان.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر شیطان نے ان دونوں کے دلوں میں وسوسہ۱ ڈاﻻ تاکہ ان کی شرمگاہیں جو ایک دوسرے سے پوشیده تھیں دونوں کے روبرو بے پرده<br>۲ کردے اور کہنے لگا کہ تمہارے رب نے تم دونوں کو اس درخت سے اور کسی سبب سے منع نہیں فرمایا، مگر محض اس وجہ سے کہ تم دونوں کہیں فرشتے ہوجاؤ یا کہیں ہمیشہ زنده رہنے والوں میں سے ہوجاؤ۔
حواشی
(1) ”وَسْوَسَةٌ“ اور وِسْوَاسٌ، زَلْزَلَةٌ اور زِلْزَالٌ کے وزن پر ہے۔ پست آواز اور نفس کی بات۔ شیطان دل میں جو بری باتیں ڈالتا ہے، اس کو وسوسہ کہا جاتا ہے۔(2) یعنی شیطان کا مقصد اس بہکاوﮮ سے حضرت آدم وحوا کو اس لباس جنت سے محروم کرکے انہیں شرمندہ کرنا تھا، جو انہیں جنت میں پہننے کے لئے دیا گیا تھا ”سَوْآتٌ“ سَوْءَةٌ (شرم گاہ) کی جمع ہے. شرم گاہ کوسَوْءَةٌ سے اس لئے تعبیر کیا گیا ہے کہ اس کے ظاہر ہونے کو برا سمجھا جاتا ہے۔